پیر, مئی 12, 2025
اشتہار

کراچی: بیل کی ٹکر سے لڑکا جاں بحق، ویڈیو منظرعام پر آگئی

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن میں قربانی کے لیے لائے گئے بیل کی ٹکر سے 16 سالہ لڑکا جاں بحق ہوگیا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق پولیس کا کہنا ہے کہ کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن کا رہائشی احد 2 روز قبل بیل کی ٹکر سے شدید زخمی ہوگیا تھا، احد کو تشویش ناک حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ جانبر نہ ہوسکا۔

واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج منظرعام پر آگئی جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ لڑکا قربانی کے لیے لائے گئے بیل کو گھر میں باندھنے کے لیے جارہا تھا اس دوران بیل نے ٹکر ماری۔

پولیس کے مطابق قربانی کا جانور جاں بحق ہونے والے لڑکے کے گھر میں ہی لایا گیا تھا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ احد بیل کی رسی کھول کر گھر میں باندھنے کے لیے لے جارہا تھا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں