تازہ ترین

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

کرن راؤ سے علیحدگی، معروف اداکارہ کی عامر خان کو شادی کی پیشکش

ممبئی: بھارت کی معروف اداکارہ نے کرن راؤ سے طلاق کے بعد عامر خان کو شادی کی پیشکش کردی۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق اداکارہ راکھی ساونت نے عامر خان اور کرن راؤ کی طلاق پر کہا کہ یہاں میرا گھر نہیں بس رہا اور لوگوں کی طلاقیں ہورہی ہیں، 15 سال پہلے ہی میں نے کہا تھا کہ عامر خان نے اپنی پہلی بیوی کو چھوڑ کر کرن راؤ سے شادی کرلی جس پر میں ناخوش ہوں۔

اداکارہ نے کہا کہ لگتا ہے 15 سالوں بعد عامر خان نے میری بات کو سنجیدہ لے کر کرن راؤ کو طلاق دے دی۔

راکھی ساونت نے عامر خان کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ عامر جی، آپ اپنی بیوی کو موت چھوڑیں، اس پر میڈیا نمائندوں نے انہیں بتایا کہ عامر خان نے بیوی کو طلاق دے دی ہے، اب کچھ نہیں ہوسکتا۔

راکھی ساونت نے کہا کہ ’عامر جی، میں کنواری ہوں، آپ میرے بارے میں کیا سوچتے ہیں؟‘

مزید پڑھیں: عامر خان اور کرن راؤ میں طلاق

اداکارہ نے کہا کہ میں طلاق ہونے پر دکھی ہوں، میرا گھر بس نہیں رہا اور لوگوں کی طلاقیں ہورہی ہیں، میرے لیے کوئی شوہر ڈھونڈ کر لائے، اس بار میں ضرور شادی کروں گی۔

واضح رہے کہ عامر خان اور کرن راؤ نے آج ایک بیان میں اپنی 15 سالہ شادی ختم کرنے کا اعلان کیا تھا۔

یاد رہے کہ عامر خان نے فلمساز کرن راؤ کے ساتھ دوسری شادی 28 دسمبر 2005 میں کی تھی، دونوں کی ملاقات فلم لگان کی شوٹنگ کے وقت ہوئی تھی جس میں کرن راؤ بطور اسسٹنٹ ڈائریکٹر اپنی خدمات سرانجام دے رہی تھیں جبکہ عامر خان فلم میں مرکزی کردار ادا کر رہے تھے۔

Comments

- Advertisement -