The news is by your side.

Advertisement

ملک میں سونے کی قیمت کیا رہی؟

کراچی: کاروباری ہفتے کے پہلے روز ملک میں سونے کی قیمتوں میں استحکام رہا جبکہ ڈالر مزید مہنگا ہوگیا۔

چیئرمین آل پاکستان جیولرز مینو فیکچررز ایسوسی ایشن محمد ارشد کا کہنا ہے کہ ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت مستحکم ہوکر 1 لاکھ 9 ہزار 250 روپے رہی۔

اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت 93 ہزار 664 روپے ہوگئی۔

کاروباری ہفتے کے آغاز پر عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں 3 ڈالر اضافے کے بعد 1790 ڈالر فی اونس رہی۔

ڈالر کی قدر میں اضافہ

اسٹیٹ بینک کے مطابق انٹر بینک میں ڈالر 31 پیسے مزید مہنگا ہوگیا۔

اسٹیٹ بینک کا کہنا ہے کہ انٹر بینک میں ڈالر 157 روپے 87 پیسے سے بڑھ کر 158 روپے 18 پیسے پر بند ہوا۔

Comments

یہ بھی پڑھیں