جمعرات, جنوری 2, 2025
اشتہار

ایمن سلیم نے شوبز کو خیرباد کہہ دیا؟

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری میں حال ہی میں ڈیبیو کرنے والی اداکارہ ایمن سلیم نے اداکاری چھوڑنے کا اعلان کردیا۔

اداکارہ ایمن سلیم نے فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اسٹوری شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ ’اب وہ اداکاری نہیں کریں گی تاہم اداکارہ نے مستقبل کے حوالے سے بہت جلد آگاہ کرنے کی یقین دہانی بھی کروائی۔

ایمن سلیم نے انسٹاگرام پر پیغام شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’انڈسٹری سے بے حد محبت کرتی ہوں اور اس سے ہمیشہ جڑی رہوں گی۔‘

- Advertisement -

—فوٹو: انسٹاگرام

اداکارہ ایمن سلیم نے حال ہی میں پاکستان کے نجی ٹی وی پر نشر کیے جانے والے ڈرامے سے شوبز انڈسٹری میں ڈیبیو کیا تھا، ایمن کی اداکاری کو مداحوں کی جانب سے خوب سراہا گیا تھا۔

واضح رہے کہ اداکارہ ایمن سلیم پاکستان کے سابق کرکٹر سلیم یوسف کی صاحبزادی ہیں۔

اداکارہ بطور ماڈل اور پاکستان یوتھ پارلیمنٹ کی نوجوان سفیر بھی ہیں، اس کے علاوہ وہ مقبول گلوکارہ اور کوئین آف پاپ گلوکارہ نازیہ حسن کی بھتیجی بھی ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں