جمعرات, جولائی 3, 2025
اشتہار

صوبائی وزیر نے سندھ میں قحط سالی کا خدشہ ظاہر کردیا

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: سندھ کے وزیر برائے آبپاشی سہیل انور سیال نے صوبے میں قحط سالی کا خدشہ ظاہر کردیا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق صوبائی وزیر آبپاشی سہیل انور سیال کا کہنا تھا کہ سندھ میں پانی کے ذخائر صرف دس دن کے رہ گئے اور محکمہ موسمیات نے بھی سندھ کے 10 اضلاع میں خشک سالی سے بڑے نقصان کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔

سہیل انور سیال نے بلوچستان حکومت کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ سندھ کے پاس پانی نہیں ہوگا تو بلوچستان کو پانی کیسے دیں گے۔

انہوں نے کہا کہ ہمیشہ سندھ اور بلوچستان کا مقدمہ لڑا، اچھا ہوتا ترجمان بلوچستان حکومت ارسا میں سندھ کا مقدمہ بھی رکھتے، ارسا ٹی پی، چشمہ بیراج بند کرے تو سندھ و بلوچستان میں پانی کی کمی دور ہوں گی۔

صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ گڈو بیراج پر ایک لاکھ 80 ہزار کیوسک پانی ہوگا تو پانی آگے جائے گا، گڈو بیراج پر اس وقت 40 فیصد پانی کم ہے۔

صوبائی وزیر نے پانی کی قلت کا ذمہ دار ارسا کو ٹھہرایا اور حکومت کو متنبہ کیا کہ وہ نفرتیں پھیلانے سے باز رہے۔

انہوں نے کہا کہ بارشیں نہ ہوئیں تو زراعت اور انسانی ضرورت کے لیے بھی پانی نہیں مل سکے گا، پانی کی شدید قلت سے کراچی سمیت سندھ بھر کے دیگر اضلاع متاثر ہوں گے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں