The news is by your side.

Advertisement

اداروں‌ کی مقررہ وقت میں‌ نجکاری حکومت کی اولین ترجیح ہے، وفاقی وزیر

اسلام آباد: وفاقی وزیر برائے نجکاری محمد میاں سومرو نے کہا ہے کہ اداروں کی مقررہ وقت میں نجکاری اولین ترجیح ہے، مختلف اقدامات سے پرائیوٹائزیشن کا عمل تیز تر کرنے کے خواہش مند ہیں۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق وفاقی وزیرنجکاری محمد میاں سومرو کی زیر صدارت اجلاس ہوا، جس میں وفاقی سیکرٹری نجکاری حسن ناصر جامی، ڈائریکٹرجنرلز سمیت اعلیٰ افسران نے شرکت کی۔

اجلاس میں  حکومت کے نجکاری پروگرام پر ہونے والی پیشرفت کا تفصیلی جائزہ لیا گیا، جبکہ ہیوی الیکٹریکل کمپلیکس نجکاری میں دلچسپی رکھنے والے سرمایہ کاروں کو شارٹ لسٹ کردیا گیا۔

دوران اجلاس بریفنگ میں بتایا گیا کہ نیشنل پاورپارکس مینجمنٹ کمپنی کی نجکاری کے معاملات تیزی سےآگے بڑھ رہے ہیں، پاور پلانٹس کی نجکاری پرخصوصی توجہ دی جارہی ہے،پاکستان اسٹیل ملز کی بحالی میں کافی حد تک پیشرفت ہوچکی ہے۔

مزید پڑھیں: نجکاری کے لئے پیش کئے جانے والے 19 اداروں کے نام سامنے آگئے

شرکا کو آگاہ کیا گیا کہ ’نظرثانی شدہ  قیمت کی منظوری کے بعد سروسز انٹرنیشنل ہوٹل کی نیلامی کا مرحلہ شروع ہوجائے گا جبکہ جناح کنونشن سینٹر، فرسٹ ویمن بینک، پاک ری انشورنس کمپنی کی نجکاری کا عمل بھی تیزی سے مکمل کیا جائے گا‘۔

وفاقی وزیر برائے نجکاری کا کہنا تھا کہ ’اداروں کی مقررہ وقت میں نجکاری حکومت کی اولین ترجیح ہے، مختلف اقدامات سے تیز تر پرائیویٹائزیشن کر کے ملکی خزانے پر پڑنے والا بوجھ کم کریں گے‘۔

Comments

یہ بھی پڑھیں