تازہ ترین

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز پر فکس ٹیکس لگانے کا فیصلہ

پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز...

چمن میں طوفانی بارش، ڈیم ٹوٹ گیا، مختلف حادثات میں 7 افراد جاں بحق

چمن: بلوچستان کے ضلع چمن میں طوفانی بارشوں نے...

ملک کو آگے لے جانے کیلیے تقسیم ختم کرنا ہوگی، صدر مملکت

اسلام آباد: صدر مملکت آصف علی زرداری کا کہنا...

ڈی آئی خان میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 4 کسٹمز اہلکار شہید

ڈی آئی خان میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے...

اجنبی شخص کی ہوشیاری، نوجوان بال بال بچ گیا

انگلینڈ سے تعلق رکھنے والا برطانوی شہری کو اجنبی شخص نے شیو بنانے والی الیکٹریکل مشین کی جگہ  خطرناک برقی شعاعیں خارج کرنے والی پستول دے دی۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق انگلینڈ کے علاقے بولٹون سے تعلق رکھے والے 26 سالہ محمد خان کو ایک سال قبل اجنبی شخص نے بجلی کی شعاعیں خارج کرنے والی پستول الیکٹریکل مشین کہہ کر فروخت کی۔

اسے عام فہم میں اسٹن گن کہا جاتا ہے، جو بجلی کے جھٹکے یا بالاصوت صدمے وغیرہ سے زیادہ نقصان پہنچائے بغیر بے ہوش کرنے کے کام آتی ہے، برطانیہ میں پولیس اور طبی عملہ اسے سنگین صورت حال میں ہی استعمال کرتے ہیں۔

محمد نے بتایا کہ وہ جب یہ الیکٹریکل شیونگ مشین گھر لے کر آئے تو اسے چلانے کے حوالے سے کوئی علم نہیں تھا، بجلی کے بورڈ میں جب پلگ لگایا اور چلایا تو شیو نہیں بن سکا۔

محمد کے یہ گن گھر لانے کے تھوڑی دیر بعد پولیس نے چھاپہ مارا اور پستول کو قبضے میں لے کر نوجوان کو گرفتار کرلیا تھا۔

اب نوجوان کو بولٹن کی عدالت میں پستول رکھنے اور برآمد ہونے کے الزام میں پیش کیا گیا۔ جہاں محمد نے جج کو بتایا کہ وہ جب الیکٹریکل شیونگ مشین گھر لایا اور کھول کر دیکھا تو اندازہ نہیں ہوا، بعد میں اُس اجنبی کو تلاش کیا تو وہ بھی نہیں ملا۔

پراسیکیوٹر نے عدالت کو بتایا کہ محمد نے تفتیش کے دوران بھی یہی مؤقف اپنایا کہ اُسے اس پستول کے حوالے سے کوئی علم نہیں تھا اور نہ ہی اُس نے کبھی شیونگ مشین دیکھی تھی۔

عدالت نے محمد کو دو سال قید کی سزا سُنا دی، جس کا اطلاق گرفتاری کے روز سے ہوگا یعنی اُسے اب مزید ایک سال جیل میں ہی رہنا پڑے گا۔

Comments

- Advertisement -