تازہ ترین

سعودی ڈاکٹرز کا بروقت اقدام، دھڑ جڑے بچوں کو نئی زندگی مل گئی

ریاض: سعودی ڈاکٹرز کے بروقت اقدام نے دھڑ جڑے بچوں کی زندگی بچالی۔

عرب میڈیا کے مطابق محکمہ صحت سعودی عرب کا کہنا ہے کہ مکہ معظمہ کے ایک نجی اسپتال میں دھڑ جڑے بچوں کو لایا گیا جو زندگی اور موت کی کشمکش میں مبتلا تھے تاہم فوری طبی امداد کی فراہمی کے بعد بچوں کی نئی زندگی مل گئی۔

محکمہ صحت حکام کے مطابق نے بتایا کہ بچوں کے سینے اور پیٹ آپس میں جڑے ہوئے تھے، ان کے سر اور ٹانگیں الگ ہیں جبکہ بازو تین ہیں۔

بچوں کو اسپتال میں لائے جانے کے بعد فوری طبی معائنہ کیا گیا اور ابتدائی ٹیسٹ کے بعد ان کے مزید علاج کے لیے کوششیں شروع کردی گئی ہیں۔

ڈاکٹرز کے مطابق بچوں کی ریڑھ کی ہڈیاں جڑی ہوئی تھیں تاہم دونوں کے دو چھوٹے گردے نسبتاً ٹھیک کام کررہے ہیں، دونوں کا جگر ایک ہے۔

مکہ مکرمہ میں زچگی اور بچوں کے اسپتال کی میڈیکل ڈائریکٹر ڈاکٹر عطیہ الزہرانی نے بتایا کہ ایسے پیچیدہ اور مشکل کیسز میں بچوں کا علاج ڈاکٹروں کے لیے ایک چیلنج ہوتا ہے۔

اسپتال کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر ہلال المالکی نے بتایا کہ بچوں کو بہترین طبی سہولیات فراہم کی جارہی ہیں، اللہ کے فضل و کرم سے بچوں کی زندگی بچالی جائیں گی۔

Comments

- Advertisement -