تازہ ترین

ہمیں ملک کے مفاد میں سخت فیصلے کرنا ہوں گے، وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا ہے کہ ہمیں...

آزاد ارکان قومی اسمبلی کی سنی اتحاد کونسل میں شمولیت تسلیم

الیکشن کمیشن نے 8 فروری کے عام انتخابات میں...

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

بھارت میں پاکستانی لڑکی کو کورونا ویکسین لگانے سے انکار

کولکتہ: بھارت میں پاکستانی لڑکی کو کورونا ویکسین لگانے سے انکار کردیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق بھارتی ریاست کولکتہ میں پاکستانی لڑکی سحر قریشی کو کورونا ویکسین لگانے سے انکار کردیا گیا، پاکستانی لڑکی شادی کے بعد بھارت چلی گئی تھی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق مغربی بنگال کے شہر کولکتہ میں لڑکی کو پیسوں کے عوض بھی ویکسین نہیں لگائی جارہی۔

نجی اسپتال کی جانب سے لڑکی کو بھارتی شہری نہ ہونے پر ویکسین لگانے سے انکار کیا گیا۔

تیس سالہ سحر قریشی کا کہنا ہے کہ سات سال سے بھارت میں رہ رہی ہوں، اسپتال میں شادی کا سرٹیفکیٹ اور ویزا بھی جمع کروایا تھا۔

سحر قریشی کا کہنا ہے کہ شادی کا سرٹیفکیٹ، ویزا جمع کروانے کے باجود ویکسین لگانے سے منع کردیا گیا۔

واضح رہے کہ کولکتہ میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 15572 کورونا کیسز رپورت ہوئے جبکہ کورونا سے اموات کی تعداد 17944 تک جاپہنچی ہے۔

Comments

- Advertisement -