جمعرات, جولائی 3, 2025
اشتہار

نسلی تعصب کا معاملہ، برطانوی وزیر اعظم کا اہم اعلان

اشتہار

حیرت انگیز

لندن: برطانوی وزیراعظم بورس جانسن کا کہنا ہے کہ انگلینڈ میں گینگسٹرز کے فٹبال میچ دیکھنے پر پابندی کو ان لوگوں تک بڑھایا جارہا ہے جو سوشل میڈیا پر فٹبال کے کھلاڑیوں کو نسلی تعصب کا نشانہ بناتے ہیں۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق یورو کپ 2020 کے فائنل میں اٹلی کے ہاتھوں شکست کے بعد انگلش ٹیم کے سیاہ فام فٹبالر کو نسلی تعصب کا نشانہ بنایا گیا تھا۔

برطانوی وزیراعظم بورس جانسن نے پارلیمنٹ کے ممبران سے کہا کہ ’ہم فٹبال بال دیکھنے پر پابندی کو یقینی بنانے کے لیے عملی اقدام کررہے ہیں، اگر کسی نے آن لائن نسلی تعصب سے کام لیا تو وہ میچ نہیں دیکھ سکیں گے۔

دوسری جانب مانچسٹر پولیس کا کہنا ہے کہ انگلینڈ کے کھلاڑیوں کے خلاف سوشل میڈیا پوسٹ شائع کرنے والے ایک 37 سالہ شخص کو گرفتار کیا گیا ہے۔

پولیس کے مطابق جرم ثابت ہونے پر اسے زیادہ سے زیادہ دو سال اور جرمانہ یا دونوں سزائیں ہوسکتی ہیں۔

مزید پڑھیں: یورو کپ فائنل: انگلینڈ کے تین کھلاڑیوں نسلی تعصب کا سامنا

رپورٹ کے مطابق برطانوی حکومت پر اس معاملے پر ایکشن لینے کے لیے دباؤ بڑھ رہا ہے، ایک آن لائن پٹیشن میں 10 لاکھ سے زائد لوگوں نے دستخط کیے اور نسلی تعصب کا نشانہ بنانے والے افراد کے میچ دیکھنے پر تاحیات پابندی کا مطالبہ کیا تھا۔

تاہم بورس جانسن اور ان کے وزرا پر تنقید کی جا رہی ہے کہ انہوں انگلینڈ کے ان شائقین فٹ بال کی فوری مذمت نہیں کی جنہوں نے اپنی ہی ٹیم کو نشانہ بنایا۔

بورس جانسن نے گزشتہ دنوں اس مسئلے پر بات کرنے کے لیے دنیا کے سرکردہ سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کے نمائندوں سے ملاقات کی تھی۔

واضح رہے کہ یورو کپ 2020 کے فائنل میں اٹلی نے انگلینڈ کو پنالٹی ککس پر 3-2 سے شکست دی تھی، سیاہ فام فٹبالر کی جانب سے پنالٹی ککس ضائع کرنے پر انہیں نسلی تعصب کا نشانہ بنایا گیا تھا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں