تازہ ترین

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

کراچی: خواجہ اظہار کے گارڈز کی فائرنگ سے ڈیلیوری بوائے زخمی

کراچی کے علاقے ڈیفنس میں خواجہ اظہار کے گارڈ کی مبینہ فائرنگ سے فوڈ ڈیلیوری بوائے زخمی ہوگیا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق کراچی کے علاقے ڈیفنس بدر کمرشل میں ایم کیو ایم رہنما خواجہ اظہار کے گارڈ کی فائرنگ سے ڈیلیوری بوائے زخمی ہوگیا جسے طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا۔

ایس ایس پی ساؤتھ کے مطابق ڈیلیوری بوائے گھر میں کھانا دینے آیا تھا، 2 سے 3 بار گھر کی بیل بجائی تو سیکیورٹی عملے سے تلخ کلامی ہوئی۔

پولیس کے مطابق اسی دوران فائرنگ کے واقعے میں رائیڈڑ زخمی ہوا۔

پولیس کی جانب سے واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج حاصل کرنے کی کوشش کی جارہی ہے اور خواجہ اظہار کی فیملی کی جانب سے کھانے کے آرڈر سے متعلق بھی تفصیلات حاصل کی جارہی ہیں۔

پولیس کے مطابق ڈیلیوری بوائے کی ٹانگ پر گولی لگی ہے اور اسے طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے، پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کی مزید تفتیش جاری ہیں۔

دوسری جانب خواجہ اظہار الحسن نے اے آر وائی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ ڈیلیوری بوائے میرے گھر ڈیلیوری دے کر روانہ ہوچکا تھا، میرے گھر پر ڈیلیوری بوائے سے کوئی تلخ کلامی نہیں ہوئی۔

انہوں نے بتایا کہ میرے گھر کھانے کی ڈیلیوری ہوچکی تھی، میرے کسی مسلح سیکیورٹی گارڈ سے فوڈ ڈیلیوری بوائے کا جھگڑا نہیں ہوا۔

 

Comments

- Advertisement -