اسلام آباد: جسٹس قاضی فائز عیسیٰ اور ان کی اہلیہ میں بھارتی ویئرینٹ کی علامات پائی گئی ہیں، قاضی فائز عیسیٰ اور ان کی اہلیہ کا طبی معائنہ کیا گیا۔
اے آر وائی نیوز کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈاکٹروں نے جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کو ایچ آر سی ٹی اسکین کرانے کی تجویز دی ہے، قاضی فائز عیسیٰ اور اہلیہ میں بھارتی ویئرینٹ کی علامات ہیں۔
ذرائع کے مطابق جسٹس قاضی فائز عیسیٰ اور اہلیہ نے عید سے قبل کراچی کا سفر کیا تھا، کراچی سے واپسی پر جسٹس قاضی فائز عیسیٰ اور اہلیہ کی طبیعت ناساز ہوئی۔
- Advertisement -
علامات ظاہر ہونے پر جسٹس قاضی فائز اور اہلیہ کا ٹیسٹ کرانے کا فیصلہ ہوا۔
ذرائع کا بتانا ہے کہ جسٹس قاضی فائز عیسیٰ اور اہلیہ کی طبیعت بتدریج بہتر ہورہی ہے۔