تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

نیا کپتان کون؟ سفارشات چیئرمین پی سی بی کو ارسال

پاکستان کرکٹ ٹیم کا وائٹ بال میں نیا کپتان...

نوشین شاہ کا ’بیلا حدید‘ کو پہچاننے سے انکار

پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی معروف اداکارہ نوشین شاہ نے فلسطینی نژاد امریکی ماڈل بیلا حدید کو پہچاننے سے انکار کردیا۔

اداکارہ نوشین شاہ سے ان پر تنقید کرنے والے صارف نے فلسطینی نژاد امریکی ماڈل بیلا حدید کے بارے میں پوچھا تو انہوں نے بیلا حددید کو پہچاننے سے انکار کردیا۔

نوشین شاہ نے گزشتہ روز سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر اپنی کچھ تصاویر شیئر کیں جن میں انہوں نے منفرد قسم کے لباس زیب تن کیا ہوا ہے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by NausheenShah (@nausheenshah4)

تصاویر میں اداکارہ کے ہمراہ ان کی کچھ دوستیں بھی موجود ہیں جبکہ یہ تصویریں کسی تقریب کے دوران لی گئیں۔

نوشین شاہ کی پوسٹ پر ان کے مداحوں کے خوب تعریف کی تو کچھ ناقدین نے بھی تنقید کے نشتر چلائے۔

مرات آفتاب نامی صارف نے اداکارہ کی پوسٹ پر کمنٹ کرتے ہوئے پوچھا کہ ’آپ بیلا حدید کو کاپی کرنے کی کوشش کررہی ہیں۔‘

اداکارہ نے صارف کے کمنٹ کا جواب دیتے ہوئے پوچھا کہ ’یہ بیلا حدید کون ہے؟‘

بیلا حدید کون ہے؟ نوشین شاہ کا صارف سے سوال

ایک دوسرے صارف نے مزاحیہ انداز میں لکھا کہ ’ماشاءاللّہ! آپ ہماری بکری جیسی لگ رہی ہیں، صارف کی تنقید کا جواب دیتے ہوئے نوشین شاہ نے مسکرانے والا ایموجی بنادیا۔

واضح رہے کہ نوشین شاہ سمیت اکثر پاکستانی اداکاراؤں کو اُن کے لباس اور اسٹائل کی وجہ سے اکثر سوشل میڈیا پر تنقید کا نشانہ بنایا جاتا ہے۔

Comments

- Advertisement -