جمعرات, دسمبر 26, 2024
اشتہار

کمشنر گوجرانوالہ کے کتے کی تلاش، انتظامیہ متحرک

اشتہار

حیرت انگیز

پنجاب کے شہر گوجرانوالہ میں تعینات کمشنر کا کتا لاپتہ ہوا، جسے تلاش کرنے کے لیے انتظامیہ کی دوڑیں لگ گئیں۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق گوجرانوالہ کے کمشنر ذوالفقار گھمن کا کتا لاپتہ ہونے پر انتظامیہ نے رکشوں میں اسپیکر لگا کر اُس کی گمشدگی کے اعلانات کیے۔

مقامی انتظامیہ کے علاوہ کتے کی بازیابی یا واپسی کے لیے پولیس نے بھی اقدامات شروع کیے۔

- Advertisement -

ذرائع کے مطابق ملازمین کو آج ہر حالت میں کتے کو تلاش کر کے اُسے کمشنر ہاؤس پہنچانے کی ہدایت کی ہے۔

نمائندہ اے آر وائی نیوز  غلام فرید کے مطابق کمشنر نے کتے کی تلاش کرنے کا کام میونسپل کارپوریشن کے سپرد کیا تھا، جنہوں نے رکشوں کے ذریعے شہر بھر میں اعلانات کروائے اور تلاش کرنے والے کو معقول انعام دینے کا اعلان بھی کیا۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ رکشے پر نصب لاؤڈ اسپیکر سے اعلان کیا جارہا ہے کہ اگر کمشنر کا کتے کسی کے پاس سے برآمد ہوا تو اُس کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں