تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

جنت مرزا کی بہن نے معروف موسیقار سے منگنی کرلی

پاکستانی ٹک ٹاک اسٹار جنت مرزا کے بعد ان کے بہن نے بھی منگنی کرلی۔

تفصیلات کے مطابق ٹک ٹاک اسٹار جنت مرزا کی بڑی بہن سحر نے اپنے منگیتر عمر شہزاد کے ہمراہ انسٹاگرام پر نئی تصاویر شیئر کی جو وائرل ہوگئیں۔

سحر نے منگیتر کے ہمراہ تصویر شیئر کرتے ہوئے کیپشن لکھا کہ ’زندگی حسین ہے۔‘

انہوں نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اپنے منگیتر عمر شہزاد کے ساتھ دیگر تصاویر بھی شیئر کیں جن کے کیپشن میں سحر نے اظہار محبت کرنے والے ایموجیز بنائے۔

دوسری جانب عُمر شہزاد نے بھی اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر سحر کے ساتھ تصویر شیئر کی اور کیپشن میں دُنیا والا ایموجی بنایا۔

سحر اور عُمر شہزاد نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ کی بائیو میں بھی ایک دوسرے کو مینشن کرتے ہوئے ’انگوٹھی‘ والا ایموجی بنایا جس کا مطلب ہے کہ دونوں نے ایک دوسرے سے منگنی کرلی ہے۔

یاد رہے کہ جنت مرزا کی بڑی بہن سحر بلاگر ہیں اور اُن کا اپنا یوٹیوب چینل بھی ہے جبکہ عُمر شہزاد موسیقار ہیں۔

واضح رہے کہ پاکستان کے شہر فیصل آباد سے تعلق رکھنے والی ٹک ٹاک ماڈل اور حال ہی میں لالی ووڈ میں ڈیبیو کرنے والی اداکارہ جنت مرزا کو ٹک ٹاک پر 16 ملین صارفین نے فالو کرلیا ہے۔

Comments

- Advertisement -