تازہ ترین

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

شمالی وزیرستان: سیکیورٹی چوکی پر دہشتگردوں کی فائرنگ، سپاہی شہید

راولپنڈی: شمالی وزیرستان کے علاقے میں سیکیورٹی چوکی پر دہشت گردوں کی فائرنگ سے سپاہی شہید ہوگیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق شمالی وزیرستان کے علاقے میں سیکیورٹی چوکی پر دہشت گردوں نے فائرنگ کی، پاک فوج نے دہشت گردوں کی فائرنگ پر جوابی کارروائی کی، فائرنگ کے تبادلے میں 29 سالہ سپاہی شاہد نے جام شہادت نوش کیا۔

ترجمان پاک فوج کا کہنا ہے کہ فورسز کا دہشت گردوں کے خاتمے کے لیے علاقے میں آپریشن جاری ہے، پاک فوج دہشت گردی کی لعنت کے جڑ سے خاتمے کے لیے پرعزم ہے۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ فورسز کے جوانوں کی قربانیوں سے ہمارا عزم مزید مضبوط ہوتا ہے۔

مزید پڑھیں: شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، 2 دہشت گرد مارے گئے

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں شمالی وزیرستان میں دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر فورسز کے آپریشن کے دوران 2 دہشت گرد مارے گئے تھے۔

آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ ملک دشمن عناصر کے خلاف کارروائی کے دوران ایک افسر اور جوان زخمی بھی ہوا تھا۔

آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا تھا کہ ہلاک دہشت گرد دیسی ساختہ بارودی سرنگوں کےحملوں میں مطلوب تھے۔

Comments

- Advertisement -