تازہ ترین

ایرانی صدر کے دورہ پاکستان کا مشترکہ اعلامیہ جاری

ایرانی صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی پاکستان کا تین روزہ...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

کے4 منصوبے سے بھی ترستے کراچی کو پانی نہیں مل سکے گا

پانی کو ترستے کراچی کے شہریوں کو کے4 منصوبے...

وفاقی حکومت کا لیاقت علی خان کے بیٹے کی معاونت کا فیصلہ

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کا پاکستان کے پہلے وزیرِ اعظم لیاقت علی خان کے صاحبزادے اکبر علی خان کی بیماری اور مالی مشکلات سے متعلقہ  رپورٹس کا نوٹس لیتے ہوئے گورنر سندھ کو اہم ہدایت جاری کردی۔

وزیراعظم ہاؤس کی جانب سے جاری اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے لیاقت علی خان کے صاحبزادے اکبر علی خان کی معاشی تنگ دستی اور بیماری سے متعلق رپورٹس پر نوٹس لیا۔

وزیرِ اعظم نے  گورنر سندھ کو فوری طور پر متعلقہ خاندان سے رابطہ اور ملاقات کرنے کی ہدایت کی۔

وزیراعظم عمران خان نے ہدایت کی کہ اکبر علی خان کے علاج معالجے کے تمام انتظامات و اخراجات  حکومت پاکستان کی جانب سے یقینی بنائے جائیں۔

ذرائع کے مطابق گورنر سندھ جلد لیاقت علی خان صاحب کے صاحبزادے سے اُن کے گھر پر جا کر ملاقات کریں گے اور انہیں وفاقی حکومت کے تعاون کی مکمل یقین دہانی کرائیں گے۔

Comments

- Advertisement -