تازہ ترین

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

’بھارت کا رونا دھونا بے سود ہے‘

کابل: ترجمان افغان طالبان سہیل شاہین کا کہنا ہے کہ بھارت کا رونا دھونا بے سود ہے، بھارت کا رونا دھونا کرپٹ افغان حکومت ختم ہونے پر ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق ترجمان افغان طالبان سہیل شاہین نے اپنے بیان میں کہا کہ بھارت کو افغان عوام کی بنائی گئی حکومت کو تسلیم کرنا چاہیے، تمام ممالک کے ساتھ اچھے تعلقات چاہتے ہیں۔

سہیل شاہین نے کہا کہ افغان سرزمین کسی کے خلاف استعمال نہیں ہونے دیں گے، ملا بردار قطر میں موجود ہیں، دوحہ میں بات چیت کا آپشن ختم ہوچکا ہے۔

ترجمان طالبان نے کہا کہ اشرف غنی عوام کو بتائے بغیر ملک چھوڑ کر چلے گئے، افغانستان کے تمام لوگ قانون کی نظر میں برابر ہیں۔

مزید پڑھیں: ترجمان طالبان نے جنگجوؤں کو اہم ہدایات جاری کردیں

اس سے قبل ترجمان افغان طالبان سہیل شاہین نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں کہا تھا کہ افغان شہریوں کی جان و مال محفوظ ہیں، جنگجوؤں کو مطلع کردیا ہے کہ کوئی بھی شہریوں کے گھروں میں بغیر اجازت داخل نہیں ہوگا۔

ان کا کہنا تھا کہ افغان شہریوں کی حفاظت طالبان کی ذمہ داری ہے، کسی کی جان، مال، عزت کو پامال نہیں کیا جائے گا۔

دوسری جانب کابل میں شہریوں کا تحفظ یقینی بنانے کے لیے امارات اسلامی افغانستان کی جانب سے واٹس ایپ نمبر جاری کیا گیا ہے۔

افغان شہریوں سے کہا گیا ہے کہ اگر کوئی خطرہ محسوس ہو تو فوراً اس نمبر پر آگاہ کریں۔

Comments

- Advertisement -