تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

ترجمان طالبان نے جنگجوؤں کو اہم ہدایات جاری کردیں

کابل: ترجمان افغان طالبان سہیل شاہین کا کہنا ہے کہ افغانستان میں کسی کی جان و مال کو پامال نہیں کیا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق ترجمان افغان طالبان سہیل شاہین نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ افغان شہریوں کی جان و مال محفوظ ہیں، جنگجوؤں کو مطلع کردیا ہے کہ کوئی بھی شہریوں کے گھروں میں بغیر اجازت داخل نہیں ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ افغان شہریوں کی حفاظت طالبان کی ذمہ داری ہے، کسی کی جان، مال، عزت کو پامال نہیں کیا جائے گا۔

دوسری جانب کابل میں شہریوں کا تحفظ یقینی بنانے کے لیے امارات اسلامی افغانستان کی جانب سے واٹس ایپ نمبر جاری کیا گیا ہے۔

افغان شہریوں سے کہا گیا ہے کہ اگر کوئی خطرہ محسوس ہو تو فوراً اس نمبر پر آگاہ کریں۔

واضح رہے کہ کابل پر قبضے اور افغانستان کے بیشتر حصے پر عملداری قائم کرنے کے بعد طالبان نے عالمی برادری کے ساتھ مل کر چلنے کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔

طالبان سیاسی دفتر کے ترجمان محمد نعیم نے خلیجی خبر رساں ادارے الجزیرہ کو دیے گئے انٹرویو میں کہا کہ افغانستان میں جنگ ختم ہوگئی، اب ملک میں نئے نظام حکومت کی شکل جلد واضح ہوجائے گی۔

ان کا کہنا تھا کہ آج طالبان کو 20 سال کی جدوجہد اور قربانیوں کا پھل مل گیا، طالبان کسی کو نقصان پہنچانا نہیں چاہتے، تمام افغان رہنماؤں سے بات چیت کے لیے تیار ہیں اور ہر قدم ذمہ داری سےاٹھائیں گے، طالبان عالمی برادری کے تحفظات پر بات چیت کے لیے تیار ہیں۔

طالبان ترجمان کا کہنا تھا کہ کسی کو بھی افغانستان کی سر زمین کسی کے خلاف استعمال کرنےکی اجازت نہیں دی جائے گی، طالبان کسی اور ملک کے معاملات میں مداخلت نہیں کریں گے اس لیے چاہتے ہیں کوئی دوسرا ملک بھی ہمارے معاملات میں مداخلت نہ کرے۔

Comments

- Advertisement -