بدھ, جولائی 2, 2025
اشتہار

کابل سے فرار کے بعد اشرف غنی کا بیان سامنے آگیا

اشتہار

حیرت انگیز

کابل: سابق افغان صدر اشرف غنی نے کابل سے فرار ہونے کے بعد سوشل میڈیا پر بیان جاری کردیا۔

تفصیلات کے مطابق سابق افغان صدر اشرف غنی کا کہنا ہے کہ دشمن کابل آکر مجھے ایک سے دوسرے کمرے میں تلاش کررہے تھے، میں مجبوری میں افغانستان سے گیا ہوں، چاہتا تھا کہ کابل میں خونریزی نہ ہو۔

اشرف غنی نے کہا کہ ہم سے پہلے بھی بہت سے لیڈر افغانستان چھوڑ کر گئے، میرا افغانستان چھوڑنا اچانک اور امن و امان برقرار رکھنے کے لیے تھا۔

سابق افغان صدر نے کہا کہ میری زندگی کا سب سے بڑا سرمایہ کتاب ہے، مجھ پر جو بھی الزامات لگے جھوٹ اور بے بنیاد ہیں، کابل میں کوئی خونریزی نہیں ہوئی جو اللہ کا بڑا احسان ہے۔

مزید پڑھیں: اشرف غنی نے متحدہ عرب امارات میں پناہ لے لی

انہوں نے کہا کہ افغانستان میں جو حالات بنے وہ ہم سب کی ناکامی تھی، حالات ہماری، طالبان کی اور پڑوسیوں کی بھی ناکامی تھی۔

اشرف غنی نے کہا کہ کابل سے جاکر خونریزی کو روکا واپس مشورے سے آؤں گا، جس نے دل جوئی کی اور حال احوال پوچھا ان کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔

واضح رہے کہ متحدہ عرب امارات وزارت خارجہ نے اشرف غنی کو پناہ دینےکی تصدیق کردی ہے۔

یواےای وزارت خارجہ کی جانب سے جاری مختصر بیان میں کہا گیا کہ انسانی ہمدردی کی بنیاد پر اشرف غنی اوران کے خاندان کو پناہ دی۔

واضح رہے کہ کابل پر افغان طالبان کے قبضے کے بعد اشرف غنی نے استعفیٰ دے دیا تھا، استعفی کے فوری بعد ان کے تاجسکتان فرار ہونے کی خبریں منظر عام پرآئی تھی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں