تازہ ترین

بابر اعظم کو دوبارہ قومی ٹیم کا کپتان بنانے کا فیصلہ ہو گیا

پاکستان کرکٹ بورڈ نے بابر اعظم کو ایک بار...

چین پاکستان معاہدوں کے حوالے سے آئی ایم ایف کا اہم بیان

عالمی مالیاتی ادارے کا کہنا ہے کہ چین پاکستان...

جون تک پی آئی اے کی نجکاری کا عمل مکمل کرلیا جائے گا، وفاقی وزیر خزانہ

کراچی : وزیرخزانہ محمداورنگزیب کا کہنا ہے کہ پی...

وزیراعظم عمران خان نے نذیر چوہان کو اہم ٹاسک دے دیا

لاہور: وزیراعظم عمران خان نے جہانگیر ترین گروپ سے علیحدگی اختیار کرنے والے رکن پنجاب اسمبلی نذیر چوہان کو اہم ٹاسک دے دیا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق رکن پنجاب اسمبلی نذیر چوہان نے لاہور میں وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کی اور پی ٹی آئی کی مرکزی و صوبائی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا۔

وزیراعظم سے نذیر چوہان کی ہونے والی ملاقات میں وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار بھی موجود تھے۔

ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے نذیر چوہان کا کہنا تھا کہ ’وزیراعظم نے ناراض اراکین کو دوبارہ متحرک کرنے کا ٹاسک دیا اور بلدیاتی انتخابات کی تیاری کی ہدایت بھی کی ہے‘۔

انہوں نے بتایا کہ ’وزیراعظم نے لاہور کو تحریک انصاف کا قلعہ بنانے کی ذمہ داری مجھے تفویض کی ہے، جس پر اب باقاعدہ کام شروع کیا جائے گا‘۔

نذیر چوہان کا مزید کہنا تھا کہ ’ وزیراعظم عمران خان سے اپنے بیانات پر معذرت بھی کی ہے‘۔

مزید پڑھیں: ’دو دن کی جیل سے نذیر چوہان کی ہوا نکل گئی‘

یہ بھی پڑھیں: شہزاد اکبر نے نذیر چوہان کو معاف کردیا

یاد رہے کہ ہانگیر ترین گروپ کے اہم رکن ایم پی اے نذیر چوہان نے 4 اگست کو میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ترین گروپ سے علیحدگی کا اعلان کرتے ہوئے کہا تھا کہ ’ابمیرا جہانگیرترین گروپ سے کوئی تعلق نہیں، جہانگیر ترین نے مجھے استعمال کیا، مجھے استعمال کرنے پر جہانگیر ترین کو شرم آنی چاہیے‘۔

نذیر چوہان کا کہنا تھا کہ ’جہانگیر ترین نے ہمیں بتایا کہ اُن کے ساتھ زیادتی ہورہی ہے،ہم اُن کے ساتھ تھے مگر لوگوں کی منافقت اور کئی چھپے چہرے سامنے عیاں ہوگئے، جس کی وجہ سے اب علیحدگی اختیار کررہا ہوں‘۔

Comments

- Advertisement -