تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

نیا کپتان کون؟ سفارشات چیئرمین پی سی بی کو ارسال

پاکستان کرکٹ ٹیم کا وائٹ بال میں نیا کپتان...

شاہد آفریدی نے موبائل فون اور سوشل میڈیا کو وقت کا ضیاع قرار دے دیا

نواب شاہ: قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور اسٹار شاہد آفریدی نے سوشل میڈیا اور موبائل فون کے استعمال کو وقت کا ضیاع قرار دے دیا۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے نواب شاہ میں بختاور گرلز کیڈٹ کالج کے دورے کے موقع پر منعقدہ تقریب میں خواتین اور طالبات سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

شاہد آفریدی نے خواتین کیڈٹس پر زور دیا کہ وہ تعلیم کے ساتھ کھیل کے میدانوں میں بھی بھرپور حصہ لیں اور اپنی صلاحیتوں کو منوائیں۔

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان نے طالب علموں پر زور دیا کہ وہ موبائل اور سوشل میڈیا کے استعمال سے زیادہ تعلیم پر توجہ دیں۔ انہوں نے کہا کہ ’سوشل میڈیا اور موبائل فون وقت ضائع کرنے والے ٹول ہیں‘۔

شاہد آفریدی نے شرکا کو بتایا کہ ’ایک وقت جب ٹیم میں میرے خلاف سازش ہوئی تو میں بہت زیادہ دلبرداشتہ اور مایوس ہوگیا تھا، پھر دین اسلام اور تبلیغ نے مجھے بہت ہمت دی‘۔

آفریدی نے پی سی بی چیئرمین کی تبدیلی کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ’رمیز راجہ بطور چیئرمین اچھے ثابت ہوسکتے ہیں اور ہمیں بہتری کی امید بھی ہے‘۔

اطلاعات کے مطابق شاہد آفریدی ان دنوں تبلیغی اجتماع میں شرکت کے لیے نواب شاہ میں موجود ہیں۔

Comments

- Advertisement -