بدھ, جولائی 2, 2025
اشتہار

بہن کے گھر دعوت پر آئی خاتون شوہر سمیت قتل

اشتہار

حیرت انگیز

پشاور میں بہن کے گھر دعوت پر آئی خاتون کو شوہر سمیت قتل کردیا گیا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق پشاور میں پسند کی شادی کرنے والے جوڑے کو قتل کردیا گیا، مقتولہ اپنی بہن کے گھر شوہر کے ساتھ دعوت پر آگئی تھی۔

پولیس نے مقتولین لاشوں کو ضابطے کی کارروائی کے لیے اسپتال منتقل کردیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ لڑکی اپنے شوہر کے ہمراہ بہن کے گھر پر دعوت پر آئی تھی، قتل کی واردات میں بہن اور بہنوئی کے ملوث ہونے کا شبہ ہے۔

مزید پڑھیں: لاہور: دن دیہاڑے نامعلوم افراد کے ہاتھوں میاں بیوی کا قتل

واضح رہے کہ چند ماہ قبل لاہور کے تھانہ سبزہ زار کی حدود میں میاں بیوی کو قتل کردیا گیا تھا، دونوں کو تیز دھار آلے سے گھر میں گھس کر قتل کیا گیا تھا۔

پولیس کا کہنا تھا کہ میاں بیوی کو رسیوں سے باندھنےکےبعدقتل کیاگیا، پولیس نے جائیداد کے تنازعہ اور ڈکیتی مزاحمت سیمت دیگر پہلوؤں پر تفتیش شروع کردی تھی۔

آئی جی پنجاب نے قتل کے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے سی سی پی او لاہور سے واقعہ کی رپورٹ طلب کرتے ہوئے ملزمان کو جلد از جلد گرفتار کر کے سخت قانونی کارروائی کا حکم دیا تھا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں