تازہ ترین

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

ہمیں ملک کے مفاد میں سخت فیصلے کرنا ہوں گے، وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا ہے کہ ہمیں...

آزاد ارکان قومی اسمبلی کی سنی اتحاد کونسل میں شمولیت تسلیم

الیکشن کمیشن نے 8 فروری کے عام انتخابات میں...

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

کے الیکٹرک کو فراہمی بحال، 80 فیصد کراچی تاحال بجلی سے محروم

کراچی: وزارتِ توانائی  کی نگرانی میں کام کرنے والی نیشنل ٹرانسمیشن اینڈ ڈسپیچ کمپنی نے دعویٰ کیا ہے کہ کے الیکٹرک کو بجلی کی مکمل فراہمی بحال کردی گئی ہے۔

این ٹی ڈی سی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر جاری بیان میں بتایا کہ کےالیکٹرک کو بجلی کی فراہمی بحال کردی گئی، شام 4 بج کر 46 منٹ جامشورو، ٹنڈو محمد خان کے سرکٹ کی بحالی کا کام مکمل ہوگیا۔

ترجمان این ٹی ڈی سی کے مطابق جامشورو کے 500 کے وی گرڈ اسٹیشن کے بارڈر پر آسمانی بجلی گری، جس کی وجہ سے سپلائی منقطع ہوئی اور بریک ڈاؤن ہوا۔ این ٹی ڈی سی نے بتایاکہ آسمانی بجلی گرنے سے سسٹم کو کوئی نقصان نہیں پہنچا۔

دوسری جانب وزارتِ توانائی کی جانب سے بجلی بحال ہونے کے بعد کراچی میں ایک گھنٹہ گزر جانے کے باوجود بھی بجلی بحال نہ ہوسکی، شہر کے 80 فیصد علاقے بجلی سے تاحال محروم ہیں۔ علاوہ ازیں کے الیکٹرک کاہیلپ لائن سسٹم118بھی بیٹھ گیا، جس کی وجہ سے عوام کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

کے الیکٹرک کے ترجمان نے بڑے پیمانے پر ہونے والے بریک ڈاؤن کی تحقیقات کا آغاز کردیا۔ ترجمان کے مطابق ابھی تحقیقات ابتدائی مرحال میں ہیں، حتمی رپورٹ آنے کے بعد تفصیلات جاری کی جائیں گی۔

کے الیکٹرک ترجمان نے کہا کہ صورت حال کو بہتر بنانے اور معمول پر لانے کے لیے ٹیمیں الرٹ ہیں جبکہ این ٹی ڈی سی کے ساتھ رابطے میں بھی ہیں۔

کراچی میں اچانک ہونے والے بجلی کے بریک ڈاؤن کے باعث واٹر بورڈ کی تنصیبات بھی بری طرح متاثر ہوئیں۔ دھابیجی، گھارو،، پیپری اور حب پمپنگ اسٹیشن بجلی نہ ہونے کی وجہ سے بند ہوا۔ ترجمان واٹر اینڈ سیوریج بورڈ نے بتایا کہ بجلی بندش کی وجہ سے شہر میں پانی کی سپلائی معطل ہے۔

Comments

- Advertisement -