تازہ ترین

کچے کے ڈاکوؤں کو اسلحہ فراہم کرنیوالے 3 پولیس افسران سمیت 7 گرفتار

کراچی : پولیس موبائل میں جدید اسلحہ سندھ اسمگل...

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

امریکا میں مسافر بردار طیارہ عمارت سے ٹکرا کر تباہ، ہلاکتیں

کنیکٹی کٹ: امریکا میں مسافر بردار چھوٹا طیارہ گر کر تباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں 4 افراد ہلاک ہوگئے۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق امریکا میں مسافر بردار چھوٹا طیارہ فنی خرابی کے باعث ٹرمپ انشورنس کارپوریشن کی عمارت سے ٹکرا کر تباہ ہوگیا۔

حادثے کے وقت عمارت میں سو سے زائد افراد موجود تھے، طیارہ گرنے کے بعد اس میں آگ بھڑک اٹھی اور دھوئیں کے بادل آسمان پر پھیل گئے۔

طیارے میں سوار دو پائلٹس اور مسافر موقع پر ہی ہلاک ہوگئے جبکہ حادثے میں ٹرمپ انشورنس کمپنی کی عمارت میں موجود کوئی شخص خوش قسمتی سے زخمی نہیں ہوا۔

جائے وقوعہ پر موجود حکام کے مطابق طیارہ میں فنی خرابی تھی جبکہ طیارہ پیٹرول سے بھرا ہوا تھا۔

فائر بریگیڈ حکام کے مطابق طیارہ حادثے کے فوری بعد جائے وقوعہ پر پہنچے طیارہ مکمل طور پر تباہ ہوچکا تھا اور اس میں آگ بھڑک رہی تھی، آگ پر قابو پالیا گیا ہے۔

فیڈرل ایوی ایشن ایڈمنسٹریشن کے مطابق جیٹ سیسسنا کیڈیشن 560 ایکس طیارہ شمالی کیرولینا کے مانٹیو کے ڈیرکاؤنٹی ریجنل ایئرپورٹ کی طرف جارہا تھا۔

فیڈرل ایوی ایشن ایڈمنسٹریشن، نیشنل ٹرانسپورٹیشن سیفی بورڈ اور پولیس حادثے کی تحقیقات کررہی ہے۔

Comments

- Advertisement -