تازہ ترین

پرویز الٰہی 2 مقدمات میں بری ہونے کے بعد تیسرے میں گرفتار

سابق وزیر اعلیٰ پنجاب اور پاکستان تحریک انصاف کے...

چوہدری پرویز الہی کرپشن کے دونوں مقدمات سے بری

گوجرانوالہ : پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی صدر اور...

پاکستان کا دوست ملک سے سستی ایل این جی خریدنے کا فیصلہ

وفاقی حکومت نے آذربائیجان سے سستی ایل این جی...

ڈاکٹر یاسمین راشد جناح ہاؤس حملہ کیس سے بری

لاہور : انسداد دہشت گردی کی عدالت نے پی...

حکومت کا حیدر علی کے لیے انعام کا اعلان

ٹوکیو پیرالمپکس میں ڈسکس تھرو مقابلے میں گولڈ میڈل جیتنے والے حیدر علی کے لیے 25 لاکھ روپے انعام کا اعلان کردیا گیا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق ٹوکیو پیرالمپکس میں گولڈ میڈل جیتنے والے حیدر علی کے لیے پنجاب کے وزیر کھیل رائے تیمور بھٹی نے 25 لاکھ روپے انعام کا اعلان کیا۔

ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار حیدر علی کو انعام سے نوازیں گے، ان کے اعزاز میں پنجاب حکومت بڑی تقریب کا اہتمام بھی کرے گی۔

واضح رہے کہ پاکستان کے حیدر علی نے پیرالمپکس ڈسکس تھرو مقابلوں میں گولڈ میڈل جیتا، حیدر علی نے تیسری باری میں 47.84 میٹر کی تھرو کی جبکہ پانچویں باری میں 55.26 کی تھرو کے ساتھ گولڈ میڈل جیتا۔

سوشل میڈیا پر بھی پاکستانی اسٹار ایتھلیٹ حیدر علی کے چرچے ہورہے ہیں اور انہیں مبارک باد دینے کا سلسلہ جاری ہے، ٹویٹر پر حیدر علی ٹاپ ٹرینڈ بن گیا۔

قومی کرکٹرز کی جانب سے بھی حیدر علی کو مبارک باد دی جارہی ہے، فاسٹ بولر حسن علی نے حیدر کو ہیرو قرار دیتے ہوئے کہا کہ ’آپ نے پاکستان کے لیے بہت بڑی کامیابی حاصل کی ہے، شاباش ہیرو۔‘

اوپنر احمد شہزاد بھی حیدر علی کی تعریف کیے بغیر نہ رہ سکے۔

ایک صارف نے لکھا کہ ‘آخر کار ٹوکیو سے اچھی خبر آگئی، کسی نے لکھا چیمپین ہمیں آپ پر فخر ہے، صارفین اپنے اپنے انداز میں حیدر کو مبارک باد دے رہے ہیں۔

ادھر گوجرانوالہ میں حیدر علی کے گھر جشن کا سماں ہے، دوستوں اور رشتہ داروں نے ڈھول کی تھاپ پر رقص کیا، حیدر علی کے گھر پر مبارک باد دینے والوں کا رش لگ گیا، مٹھائی بھی تقسیم کی گئی۔

Comments