تازہ ترین

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

جمشید چیمہ کے بچوں کو زہر دینے کا معاملہ، ملازم کے تہلکہ خیز انکشافات

لاہور: وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی جمشید چیمہ کے بچوں کو زہر دینے کے معاملے میں اہم پیشرفت ہوئی ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق وزیراعظم کے معاون خصوصی جمشید چیمہ کے بچوں کو زہر دینے کے واقعے کا پولیس نے مقدمہ درج کرکے 6 گھریلو ملازمین کو حراست میں لے لیا۔

ذرائع کے مطابق مقدمہ مسرت جمشید چیمہ کی مدعیت میں درج کیا گیا، ایف آئی آر کے متن کے مطابق دونوں بیٹوں کو نامعلوم افراد نے زہریلی چیز دی۔

ملازم رمضان نے دوران تفتیش انکشاف کیا کہ کک، گارڈ، ڈرائیور رانا وقار باتیں کررہے تھے، کہہ رہے تھے کہ بچے دنیا میں نہیں رہیں گے کھانے میں زہر دیدیا ہے۔

مزید پڑھیں: وزیراعظم کے مشیر کے بچوں کو مبینہ طور پر زہر دے دیا گیا

ذرائع کا کہنا ہے کہ انویسٹی گیشن ٹیموں نے مختلف پہلوؤں سے واقعے کی تحقیقات شروع کردیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز معاون خصوصی جمشید اقبال چیمہ کے دو بیٹوں آرش اور آحل کو مبینہ طور پر زہر دے دیا گیا تھا۔

خاندانی ذرائع کا کہنا تھا کہ بچوں کی حالت غیر ہونے پر انہیں نجی اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹروں نے بچوں کے معدے کو واش کردیا تھا جس کے بعد ان کی حالت خطرے سے باہر بتائی گئی تھی۔

پولیس کا کہنا تھا کہ حراست میں لیے گئے ملازمین میں خانساماں محمد اقبال اور ڈرائیور وقار شامل ہیں، سیکیورٹی گارڈ، ڈرائیور اقبال، محمد رمضان کو بھی حراست میں لیا گیا ہے۔

Comments

- Advertisement -