اکثر صارفین یوایس بی موبائل فون کے چارجر میں لگا کر استعمال کرتے ہیں لیکن آپ کو معلوم ہے کہ یو ایس بی کو موبائل فون چارجر میں لگانے سے کیا ہوتا ہے۔
یو ایس بی موبائل فون چارجر میں لگانے کی وہ معلومات جانیے جو آپ نے کبھی سوچی بھی نہیں ہوں گی۔
اس بات سے تو ہم سب ہی واقف ہیں کہ یو ایس بی ایک اسٹوریج ڈیوائس ہے جو کمپیوٹر یا ٹی وی میں لگ کر ڈیٹا ڈسپلے تو کر سکتی ہے مگر اس میں موبائل کے چارجر میں لگ کر الیکٹ کرنٹ کو ٹرانسفر کرنے کی صلاحیت نہیں ہوتی۔
اگر آپ نے کبھی ایسا کرنا ہو تو موبائل کے چارجر میں پین ڈرائیو بِنا کسی ڈر کے لگائیں اور چیک کر لیں کوئی بھی نقصان نہیں ہوگا اور نہ ہی یو ایس بی چارج ہوتی ہے۔
مزید پڑھیں: ایک موبائل فون دوسرے چارجر سے لگانے کی غلطی ہر گز نہ کریں!!
واضح رہے کہ گزشتہ دنوں صارفین کو بتایا گیا تھا کہ ایک موبائل فون دوسرے چارجر سے لگا کر چارج کرنے سے موبائل فون کی چارجنگ پن لوز ہوجاتی ہے جس کی وجہ سے موبائل میں چارجنگ ہونا بند ہوجاتی ہے۔
دوسرے کا چارجر زیادہ ہائی پاور کا ہو اور آپ کا کم ایمپیئر کا تو اس سے موبائل کی بیٹری بھی خراب ہوسکتی ہے۔
موبائل فونز کا اپنا چارجر چھوٹے یا ہلکے بجلی کے جھٹکوں سے اس کو محفوظ رکھتا ہے لیکن جب آپ کوئی دوسرا چارجر لگائیں گے تو وہ آپ کے موبائل فون کو محفوظ نہیں بنا پاتا اور یہی وجہ ہے کہ آپ کا فون جلدی خراب ہوجاتا ہے۔