جمعرات, جولائی 3, 2025
اشتہار

یو اے ای جانے والوں سے ریپڈ پی سی آر کے اضافی پیسے لینے کے معاملے پر نوٹس

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: سول ایوی ایشن کے ڈائریکٹر نے یو اے ای جانے والے مسافروں کے ریپڈ پی سی آر ٹیسٹ کے اضافی پیسے لینے کا نوٹس لے لیا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق متحدہ عرب امارات جانے والے مسافروں کے مختلف ائیرپورٹ پر مہنگے   ٹیسٹ کرنے پر ڈی جی سی اے اے نے نوٹس لیا اور معاملہ فوری حل کرنے کی ہدایت کی۔

رپورٹ کے مطابق ایئرلائن کی جانب سے متحدہ عرب امارات جانے والے مسافروں سے ریپڈ پی سی آر ٹیسٹ کے لیے زائد رقم وصول کرنے پر شکایت موصول ہوئی تھی۔

اب ڈی جی سی اے اے نے تمام ایئرلائنز  کو ریپڈ پی سی آر ٹیسٹ  کی فیس 5 ہزار سے زیادہ نہ وصول نہ کرنے کی ہدایت کردی۔

مزید پڑھیں: ریپڈ پی سی آر ٹیسٹ : پاکستان سے متحدہ عرب امارات جانے والے مسافروں کیلئے اچھی خبر

ڈی جی سی اے اے نے ملک بھر کے ائیرپورٹ مینجر کے لے ٹیلکس جاری کیا، جس میں کہا گیا ہے کہ ملک بھر کے تمام ایئرپورٹس مینجر  ہدایت پر عمل درآمد کو ہر صورت یقینی بنائیں، اگر ایر فضائی کمپنیاں اس ریٹ پر رضا مند نہیں ہوتی تو معاملے کو ریگولیٹر کی شرائط سے منسلک کیا جائے۔

سول ایوی ایشن کے ڈائریکٹر نے تمام ایئرپورٹس مینیجرز کو ہدایت کی کہ وہ کرونا ریپڈ پی سی آر ٹیسٹ  کی فیس کے حوالے سے عمل درآمد کی رپورٹ 13 ستمبر تک مکمل کر کے بھیج دیں۔

اہم ترین

محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین اے آروائی نیوز سے وابستہ سینئر صحافی ہیں اور ایوی ایشن سے متعلقہ امور کی رپورٹنگ میں مہارت رکھتے ہیں

مزید خبریں