اتوار, جولائی 6, 2025
اشتہار

رمیز راجہ سے ملاقات میں کھلاڑی پھٹ پڑے

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے نئے متوقع چیئرمین رمیز راجہ سے قومی اسکواڈ کے کھلاڑیوں کی ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آگئی۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق پی سی بی کے متوقع چیئرمین رمیز راجہ سے ملاقات کے دوران کھلاڑی پھٹ پڑے، قومی کھلاڑیوں نے غیرملکی کوچ کی حمایت کردی۔

ذرائع کے مطابق کھلاڑیوں کا کہنا تھا کہ ملکی کوچ جلد رائے قائم کرلیتے ہیں، کھلاڑی کی کمزوری کو اس کے خلاف استعمال کیا جاتا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ کھلاڑیوں کی رائے میں کرکٹ بورڈ اور کوچز میڈیا کا دباؤ برداشت نہیں کرپاتے، سوشل میڈیا پر کسی کھلاڑی کی تعریف یا برائی اس کے کیریئر کا فیصلہ کرتی ہے۔

مزید پڑھیں: رمیز راجہ کی کھلاڑیوں اور کوچز سے اہم ملاقات، اندرونی کہانی سامنے آگئی

ذرائع نے بتایا کہ کھلاڑی فٹنس کے دہرے معیار پر بھی خوش نہیں ہیں، کچھ کھلاڑی فٹنس معیار پر پورا نہیں اترتے پھر بھی منتخب ہوجاتے ہیں۔

رمیز راجہ نے کھلاڑیوں کو تمام مسائل حل کرنے کی یقین دہانی کروادی۔

واضح رہے کہ اس سے قبل کھلاڑیوں سے ملاقات میں رمیزراجہ نے کھلاڑیوں کو جارحانہ کرکٹ کھیلنےکا مشورہ دیا تھا اور ساتھ ہی دوٹوک پیغام دیا تھا کہ ملک اور کھیل سے ‏کھلواڑ کرنے والوں کو معاف نہیں کیا جائے گا۔

رمیز راجہ نے کپتان بابراعظم اور کھلاڑیوں پر مکمل اعتماد کا اظہار بھی کیا تھا۔ چیئرمین پی سی بی کی نامزدگی کے ‏بعد رمیزراجہ کی کھلاڑیوں اور کوچنگ اسٹاف سے یہ پہلی بالمشافہ ملاقات تھی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں