تازہ ترین

کچے کے ڈاکوؤں کو اسلحہ فراہم کرنیوالے 3 پولیس افسران سمیت 7 گرفتار

کراچی : پولیس موبائل میں جدید اسلحہ سندھ اسمگل...

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

رمیز راجہ کی کھلاڑیوں اور کوچز سے اہم ملاقات، اندرونی کہانی سامنے آگئی

نامزد چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ کی قومی کھلاڑیوں اور عبوری کوچز سے ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آ ‏گئی۔

ذرائع کے مطابق پی سی بی ہیڈکوارٹرز میں ہونے والی اہم ملاقات میں نیوزی لینڈکیخلاف ون ڈے اسکواڈ کے ‏کھلاڑیوں، عبوری کوچز ثقلین مشتاق اور عبدالرزاق نے شرکت کی۔

ملاقات میں رمیزراجہ نےکھلاڑیوں کواپنےوژن سے متعلق بتایا اور تجربات سے آگاہ کیا۔ انہوں نے کھلاڑیوں کو ‏ٹاپ کرکٹرز کی مثالیں دےکرحوصلہ افزائی کی۔

رمیزراجہ نے کھلاڑیوں کو جارحانہ کرکٹ کھیلنےکا مشورہ دیا اور ساتھ ہی دوٹوک پیغام دیا کہ ملک اور کھیل سے ‏کھلواڑ کرنے والوں کو معاف نہیں کیا جائے گا۔

رمیز راجہ نے کپتان بابراعظم اور کھلاڑیوں پر مکمل اعتماد کا اظہار بھی کیا۔ چیئرمین پی سی بی کی نامزدگی کے ‏بعد رمیزراجہ کی کھلاڑیوں اور کوچنگ اسٹاف سے یہ پہلی بالمشافہ ملاقات ہے۔

ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ کے لیے ٹیم کی سلیکشن پر کپتان بابر اعظم نے بھی اعتراض اٹھایا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ‏بابر اعظم نے شکوہ کیا ہے کہ جو کھلاڑی مانگے تھے وہ نہیں ملے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ کپتان بابر اعظم کو مڈل آرڈر بیٹسمین صہیب مقصود اعظم خان نہیں چاہیے تھے بلکہ انہیں ‏شرجیل خان، فخر زمان اور لیگ اسپنر عثمان قادر درکار تھے۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ متوقع چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ کے کہنے پر ٹیم میں ردوبدل کی گئی، رمیز راجہ نے ‏چیف سلیکٹر کو میچ فکسنگ میں ملوث کرکٹرز کو شامل نہ کرنے کی ہدایت کی۔

Comments

- Advertisement -