جمعرات, مئی 15, 2025
اشتہار

امریکی سیکریٹری دفاع افغان طالبان سے پُرامید

اشتہار

حیرت انگیز

کویت سٹی: امریکی وزارتِ دفاع کے سیکریٹری نے افغانستان کے حوالے سے ایک خدشہ ظاہر کرتے ہوئے طالبان سے امیدیں‌ باندھ لیں۔

کویت میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے امریکی سیکریٹری فاع کا کہنا تھا کہ ’افغانستان میں القاعدہ دوبارہ سر اٹھانےکی کوشش کرسکتی ہے، طالبان سے امید کرتے ہیں کہ وہ ایسا نہیں ہونے دیں گے‘۔

انہوں نے کہا کہ ’امریکا افغانستان میں القاعدہ کی واپسی روکنے کیلئےتیار ہے،القاعدہ نے 20سال قبل افغانستان کو امریکا پر حملے کیلئے بیس بنایا تھا‘۔

افغانستان کی صورت حال کے حوالےسے وزیردفاع نے کہا کہ ’پوری دنیا صورت حال دیکھ رہی ہے کہ آگے کیا ہوتا ہے، ہمیں امید ہے سب بہتر اور اچھا ہوگا، عوام کو اُن کے حقوق ملیں گے‘۔

مزید پڑھیں: حقانی خاندان کو بلیک لِسٹ کرنے پر طالبان کا ردِ عمل

یہ بھی پڑھیں: طالبان نے کابل ایئرپورٹ کا نام تبدیل کر دیا

واضح رہے کہ افغانستان سے انخلا کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بیس سالہ آپریشن کو کامیاب قرار دیتے ہوئے بتایا تھا کہ امریکا کا اصل ہدف القاعدہ کا خاتمہ تھا، جس میں مکمل کامیابی حاصؒ ہوئی ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں