تازہ ترین

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

کے4 منصوبے سے بھی ترستے کراچی کو پانی نہیں مل سکے گا

پانی کو ترستے کراچی کے شہریوں کو کے4 منصوبے...

ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کی کراچی آمد، مزار قائد پر حاضری

کراچی: پاکستان کے تین روزہ سرکاری دورے پر موجود...

کراچی: پولیس وردی میں شہریوں کو اغوا کرنے والا گینگ گرفتار

کراچی: شہر قائد میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے جعلی پولیس یونیفارم میں شہریوں کو اغوا کرنے والے گینگ کو گرفتار کرلیا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق کراچی کے ضلع ایسٹ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے جعلی پولیس یونیفارم میں شہریوں کو اغوا کرنے والے گینگ کو گرفتار کرلیا، ملزمان خود کو کسٹم، پولیس ودیگر ایجنسیوں کے اہلکار ظاہر کرتے تھے۔

پولیس کے مطابق ملزمان کا گینگ 6 ملزمان پر مشتمل ہے، 5 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا اور ایک فرار ہوگیا، گرفتار ملزمان میں عثمان اکبر، ایازعلی بہادر، وسیم اور عمران شامل ہیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ زمان ٹاؤن سے تھانے سے تعلق رکھنے والا ایک پولیس اہلکار بھی گرفتار کیا گیا ہے۔

پولیس کے مطابق ملزمان دکانوں کے سامان ودیگر سامان بھی لوٹ کر فرار ہوجاتے تھے، ملزمان اغوا کرکے لوٹ مار بھی کرتے تھے، ملزمان کے قبضے سے جعلی وردیاں برآمد کرلی گئیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان تھانہ مبینہ ٹاؤن، گلشن اقبال اور گلستان جوہر میں واردات کرچکے ہیں، ملزمان نیو ٹاؤن تھانے ودیگر تھانہ جات میں متعدد وارداتیں کرچکے ہیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان سے اسلحہ، گاڑی اور موبائل فونز بھی برآمد کرلیے گئے ہیں، پولیس حکام کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے۔

Comments

- Advertisement -