تازہ ترین

کچے کے ڈاکوؤں کو اسلحہ فراہم کرنیوالے 3 پولیس افسران سمیت 7 گرفتار

کراچی : پولیس موبائل میں جدید اسلحہ سندھ اسمگل...

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

کراچی: بااثر شخص کا رکشہ ڈرائیور پر تشدد، بیٹے سے بھی پٹواتا رہا

کراچی کے علاقے پنجاب کالونی میں معمر شہری پر بااثر شخص نے تشدد کیا اور اپنے بیٹے سے بھی بزرگ رکشہ ڈرائیور کو پٹواتا رہا، واقعے کی ویڈیو منظرعام پر آگئی۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق کراچی کے علاقے پنجاب کالونی میں مبینہ طور پر بیٹے کو ڈانٹنے پر بااثر شخص راجہ نامی معمر رکشہ ڈرائیور گھر لاکر تشدد کا نشانہ بنایا اور اپنے بیٹے سے بھی بزرگ شہری کو مار پڑواتا رہا۔

سی سی ٹی وی فوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہے کہ بااثر شخص خود بھی معمر رکشہ ڈرائیور کو تھپڑ مار رہا ہے اور اپنے بچے سے بھی انہیں مار پڑوا رہا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ تشدد کرنے والے شخص کا نام کلیم شاہ ہے۔

ایس ایس پی ساؤتھ زبیر نذیر شیخ کے مطابق واقعے کی اطلاع ملتے ہی تفصیلات طلب کرلی ہیں۔

ایس ایس پی کا کہنا تھا کہ دو ٹیمیں روانہ کردی گئی ہیں ایک ٹیم رکشہ ڈرائیور اور دوسری تشدد کرنے والے کو پکڑنے کے لیے روانہ کی گئی ہے۔

پولیس کے مطابق تھانے میں کوئی شکایت موصول نہیں ہوئی ویڈیو پر کارروائی عمل میں لائی جارہی ہے۔

بعدازاں فیریئر تھانے کی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کرلیا، پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کے خلاف مزید تفتیش جاری ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کا مقدمہ رکشہ ڈرائیور عقیل احمد کی مدعیت میں درج کرلیا گیا ہے، مقدمے میں اغوا اور جان سے مارنے کی دھمکی کی دفعات شامل کی گئی ہیں۔

مقدمے کے متن کے مطابق متاثرہ رکشہ ڈرائیور کا کہنا تھا کہ گلی میں رکشہ دھو رہا تھا کلیم کا بیٹا آیا اور اس نے مجھ پر طنز کیا، میں نے اس کو ڈانٹا تو اس نے گھر جاکر میری شکایت کی، کچھ دیر کے بعد کلیم شاہ آیا اور اسلحہ دکھا کر موٹر سائیکل پر بیٹھا کر گھر لے گیا۔

رکشہ ڈرائیور نے درخواست میں موقف اختیار کیا کہ کلیم شاہ نے گھر کی سیڑھیوں پر بٹھایا اور دونوں بیٹوں سے میری تذلیل کرائی، منہ پر چپلیں اور تھپڑ مارے اور اس کا ایک بیٹا ویڈیو بناتا رہا۔

Comments

- Advertisement -