تازہ ترین

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

ہمیں ملک کے مفاد میں سخت فیصلے کرنا ہوں گے، وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا ہے کہ ہمیں...

آزاد ارکان قومی اسمبلی کی سنی اتحاد کونسل میں شمولیت تسلیم

الیکشن کمیشن نے 8 فروری کے عام انتخابات میں...

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

دانت برش کرنے کے دوران غلطی، لڑکی موت کے منہ میں چلی گئی

بھارت میں دانت برش کرنے کے دوران غلطی کرنے والی نوجوان لڑکی موت کے منہ میں چلی گئی۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق ممبئی کے علاقے دھراوی سے تعلق رکھنے 18 سالہ لڑکی نے دانت برش کرنے کے دوران ٹوتھ پیسٹ کی جگہ غلطی سے چوہے کے زہر کی کریم برش پر لگا کر دانت صات کرلیے جس کے نتیجے میں وہ ہلاک ہوگئی۔

مذکورہ واقعہ 3 ستمبر کی صبح پیش آیا جب افسانہ خان نامی لڑکی معمول کے مطابق دانت صاف کرنے کے لیے اٹھی اور غنودگی میں غلطی سے اس نے ٹوتھ پیسٹ کے قریب رکھی چوہے کے زہر کی کریم کی ٹیوب اٹھا کر اس سے دانت صاف کرلیے۔

تاہم ذائقہ اور بو میں فرق محسوس کرنے کے بعد اس نے پیسٹ کو تھوک دیا اور اپنے منہ کو اچھی طرح دھویا اور معمول کے مطابق چلی گئی لیکن کچھ دیر بعد اسے چکر آنے لگے اور پیٹ میں شدید درد کی شکایت ہوئی۔

لڑکی نے گھر والوں کی ڈانٹ کے خوف سے خود ہی کچھ دوائیں استعمال کیں لیکن اس کی حالت بہتر ہونے کے بجائے بگڑتی چلی گئی۔

بعدازاں طبیعت بگڑنے پر لڑکی نے گھر والوں کو سارا واقعہ بیان کردیا، اہلخانہ اسے مختلف اسپتالوں میں طبی امداد کے لیے لے گئے لیکن اس کی صحت میں کوئی بہتری نہیں آسکی۔

افسانہ کو 12 ستمبر کو سر جے جے اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹروں نے اسے بچانے کی تمام کوشش کی لیکن وہ جانبر نہ ہوسکی۔

میڈیکل رپورٹ میں افسانہ کی موت زہر خوانی بتائی گئی ہے، پولیس نے فرانزک تجزیے کے لیے نمونے جمع کرکے گھر والوں کا بیان ریکارڈ کرنے کے بعد حادثاتی موت کی رپورٹ درج کرلی تاہم پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کی مزید تفتیش جاری ہے۔

Comments

- Advertisement -