بدھ, دسمبر 4, 2024
اشتہار

یورپی ملک نے گھروں میں بھنگ اُگانے کی اجازت دے دی

اشتہار

حیرت انگیز

اٹلی میں محدود پیمانے پر گھروں میں بھنگ کاشت کرنے کی اجازت دینے کا فیصلہ کرلیا گیا۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق اٹلی میں بدھ کے روز ایوان زیریں کی انصاف کمیٹی کی جانب سے گھروں میں بھنگ کاشت کرنے کی اجازت دے دی گئی۔

نئے قانون کے تحت اطالوی باشندوں کو اپنے گھروں میں بھنگ کے چار پودے اگانے کی اجازت ہوگی۔

- Advertisement -

رپورٹ کے مطابق اٹلی یورپ کا پہلا ملک بن گیا جہاں گھریلو استعمال کے لیے بھنگ کی کاشت کی باضابطہ اجازت دی گئی ہے۔

مزید پڑھیں: بھنگ کی تجارت ڈھنگ سے کیجیے!

اٹلی میں بھنگ اسمگل اور فروخت کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لانے کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے، اس جرم کے مرتکب افراد کو 6 سے 10 برس تک قید کی سزا ہوسکتی ہے۔

واضح رہے کہ چیک ری پبلک اور اسپین نے بھی گھروں میں بھنگ کے پانچ پودے اگانے کی اجازت دے رکھی ہے۔

یاد رہے کہ برطانیہ میں بھنگ یا کسی منشیات کو رکھنا، فروخت کرنا قانوناً جرم ہے جس کے مرتکب افراد کو بھاری جرمانہ جب کہ پانچ سال قید کی سزا سنائی جاتی ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں