تازہ ترین

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

نیا کپتان کون؟ سفارشات چیئرمین پی سی بی کو ارسال

پاکستان کرکٹ ٹیم کا وائٹ بال میں نیا کپتان...

وفاقی حکومت نے آٹا برآمد کرنے کی اجازت دے دی

وفاقی حکومت نے برآمد کنندگان کو آٹا برآمد کرنے...

وزیراعظم شہباز شریف آج چیف جسٹس قاضی فائز عیسٰی سے اہم ملاقات کریں گے

اسلام آباد : وزیراعظم شہبازشریف اور چیف جسٹس سپریم...

ٹک ٹاک کا خودکشی کے بارے میں‌ سوچنے والے صارفین کے لیے زبردست اقدام

بیجنگ: مختصر ویڈیو شیئرنگ موبائل ایپلی کیشن ٹک ٹاک نے صارفین میں بڑھتے ہوئے خودکشی کے خیالات کو ختم کرنے کے حوالے سے نیا فیچر متعارف کرانے کا اعلان کردیا۔

ٹک ٹاک کی جانب سے متعارف کرایا جانے والا فیچر دراصل صارفین کی ذہنی صحت کے مسائل اور خودکشی کے خیالات کے حوالے سے ہے، جو اُن کے ذہنی مسائل سے چھٹکارا دلوانے میں مدد فراہم کرے گا۔

اس فیچر کے ذریعے صارفین کو کھانے پیے سے متعلق شعور بھی دیا جائے گا تاکہ وہ جسمانی طور پر مضبوط رہیں۔

اس فیچر کی مدد ٹک ٹاک خودکشی کے رجحان یا خیالات کو ختم کرنے کے لیے سرچ بار میں ’suicide‘ جیسے الفاظ تلاش کرنے والے صارفین کی نشاندہی کرے گا اور اُن کی ٹائم لائن پر ذہنی تندرستی کے حوالے سے ویڈیوز ظاہر کرے گا۔

مزید پڑھیں: ٹک ٹاک نے یوٹیوب کو پیچھے چھوڑ دیا

ٹک ٹاک انتظامیہ نے فیچر متعارف کرانے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ’ہم اپنے صارفین کی ذہنی اور جسمانی صحت کا بہت خیال رکھتے ہیں، اُن کی فلاح و بہبود اور تندرستی کے لیے مختلف طریقے تلاش کرتے ہیں‘۔

ترجمان ٹک ٹاک نے کہا کہ ’ہم اب ایسے اضافی اقدامات کررہے ہیں تاکہ ٹاک ٹاک صارفین  کو  ضرورت کے وقت وسائل اور  مواد کی تلاش میں آسانی ہو‘۔

یہ بھی پڑھیں: ٹک ٹاک صارفین کی دیرینہ خواہش پوری ہونے کے قریب

ٹک ٹاک کے مطابق اس فیچر کو فی الحال آزمائش کے لیے متعارف کرایا گیا ہے، جلد ہی دنیا بھر کے صارفین اسے استعمال کرسکیں گے۔ رپورٹ کے مطابق اس فیچر کے تحت صارف کو کھانے کی عادات میں خرابیوں کے حوالے سے گائیڈ لائن نظر آئے گی، اگر کوئی خودکشی جیسے لفظ کی تلاش کرے گا تو وہ کرائسس ٹیکسٹ لائن  جیسی مقامی سپورٹ کی طرف خود بہ خود چلا جائے گا۔

Comments

- Advertisement -
عمیر دبیر
عمیر دبیر
محمد عمیر دبیر اے آر وائی نیوز میں بحیثیت سب ایڈیٹر اپنے فرائض انجام دے رہے ہیں