جمعہ, مئی 9, 2025
اشتہار

پاکستان کیخلاف میچ سے قبل کیوی ٹیم کو دھچکا

اشتہار

حیرت انگیز

راولپنڈی: پاکستان کے خلاف پہلے ون ڈے میچ سے قبل کیوی ٹیم کو دھچکا لگ گیا۔

تفصیلات کے مطابق نیوزی کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر بیٹسمین ٹام بلنڈل اسٹرین انجری کا شکار ہوکر پاکستان کے خلاف ون ڈے سیریز سے باہر ہوگئے۔

ٹام بلنڈل بنگلہ دیش کے خلاف چوتھے ٹی 20 میچ میں فٹنس مسائل سے دوچار ہوئے تھے۔

کیوی ٹیم میں ٹام بلنڈل کی جگہ ڈیرل مچل کو ون ڈے اسکواڈ کا حصہ بنایا گیا ہے جو پہلے ہی ٹی 20 اسکواڈ میں شامل تھے۔

واضح رہے کہ پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان پہلا ون ڈے کل راولپنڈی میں کھیلا جائے گا۔

اس سے قبل قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم کا کہنا تھا کہ کیوی ٹیم کے خلاف ورلڈ کپ کو مدنظر رکھتے ہوئے تین اسپنرز کھلانے کا پلان ہے، بنگلہ دیش میں نیوزی لینڈ کی ٹیم ہاری ضرور ہے لیکن پاکستان انہیں آسان نہیں لے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے ون ڈے کے لیے فائنل الیون کا انتخاب میچ سے قبل کریں گے۔

کیوی ٹیم کے کپتان ٹام لیتھم کا کہنا تھا کہ اٹھارہ سال بعد پاکستان آنا تاریخی موقع ہے اسے یادگار بنائیں گے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں