ابوظبی کی حکومت نے مملکت میں داخل ہونے والے افراد کے لیے کرونا منفی ٹیسٹ رپورٹ کی شرط ختم کردی۔
امریکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق متحدہ عرب امارات کی ریاست ابوظبی نے امارات کی دوسری ریاستوں سے آنے والے مسافروں کے داخلے پر عائد ایک بڑی پابندی ختم کرنے کا اعلان کیا۔
اب داخلے کے لیے مسافروں کو کرونا ٹیسٹ کی منفی رپورٹ دکھانا نہیں ہوگی۔
یاد رہے کہ ابوظبی نے کرونا پر قابو پانے کے لیے مسافروں کے داخلے کو منفی رپورٹ سے مشروط کیا تھا، جس کا اطلاق اماراتی ریاستوں سے آنے والوں پر بھی تھا۔
مزید پڑھیں: ٹور گائیڈز کے لئے خوشخبری، ابوظبی نے بڑا اعلان کردیا
دبئی کی جانب سے سیاحوں کو داخلے کی اجازت دینے کے بعد بھی ابوظبی نے منفی ٹیسٹ رپورٹ کی اس شرط کو برقرار رکھا اور عوامی مقامات پر داخلے کے لیے کرونا ویکسین سرٹیفیکٹ کو بھی لازمی قرار دیا۔
رپورٹ کے مطابق امارات کی دیگر ریاستوں نے مقامی شہریوں کے عوامی مقامات پر داخلے کے لیے کرونا ویکسین سرٹیفیکٹ کی شرط عائد نہیں کی۔