تازہ ترین

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز پر فکس ٹیکس لگانے کا فیصلہ

پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز...

چمن میں طوفانی بارش، ڈیم ٹوٹ گیا، مختلف حادثات میں 7 افراد جاں بحق

چمن: بلوچستان کے ضلع چمن میں طوفانی بارشوں نے...

ملک کو آگے لے جانے کیلیے تقسیم ختم کرنا ہوگی، صدر مملکت

اسلام آباد: صدر مملکت آصف علی زرداری کا کہنا...

بجلی و گیس صارفین پر 17 فیصد تک اضافی ٹیکس عائد، نوٹی فکیشن جاری

اسلام آباد: غیر رجسٹرڈ صنعتی اور کمرشل بجی و گیس صارفین پر اضافی ٹیکس عائد کرنے کا نوٹی فکیشن جاری کردیا گیا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے نان فائلرز صنعتی و کمرشل گیس و بجلی صارفین پر 17 فیصد تک اضافی ٹیکس عائد کرنے کا نوٹی فکیشن جاری کیا۔

نوٹی فکیشن کے مطابق نان فائلر کمرشل صارفین کے بلوں پر 5 سے17فیصداضافی ٹیکس عائد کیا جائے گا جبکہ  ماہانہ 10ہزار روپے تک کے کمرشل صارفین کے بل پر 5 فیصد، ماہانہ 10 سے 20 ہزار روپے کے بل پر7 فیصداضافی ٹیکس اور بیس سے 30 ہزار روپے کے بل پر 10 فیصد اضافی ٹیکس عائد کیا جائ ےگا۔

نوٹی فکیشن کے مطابق ماہانہ 30 سے 40 ہزار روپے کے بل پر 12 فیصد اضافی ٹیکس جبکہ ماہانہ 40 سے 50 ہزار روپے بل پر 15 فیصد اور ماہانہ 50 ہزار روپے سے زیادہ کے بل پر17فیصد اضافی ٹیکس عائد ہوگا۔

مزید پڑھیں: ٹیکس چوروں کو پکڑنے کے لیے آرڈیننس جاری، نیب اور نادرا کو اہم اختیارات مل گئے

اپوزیشن جماعتوں نے صدارتی آرڈیننس کے ذریعے صارفین پر اضافی ٹیکس عائد کرنے کے اقدام کو ظلم قرار دیا۔ پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کاہ کہ ’اب پانی سر سے اونچا ہوچکا، مہنگائی سے نجات چاہیے تو حکومت کو گھر بھیجنا ہوگا‘۔

شہباز شریف نے صدارتی آرڈیننس کے ذریعے بجلی کے بلوں پر پانچ سے 35 فیصد ایڈوانس انکم ٹیکس کے نفاذ کو عوام کے خلاف حکومتی معاشی دہشت گردی قرار دیا۔

انہوں نے کہا کہ ’حکومت ملک میں خانہ جنگی کرانے پر تلی ہوئی ہے، ظلم کی حکومت کوجانا ہوگا، بدترین مہنگائی،پٹرول میں اضافے کے بعد بجلی کی قیمت بڑھانے کا ایک اور بم عوام پر پھینکا گیا‘۔

Comments

- Advertisement -