تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

نیا کپتان کون؟ سفارشات چیئرمین پی سی بی کو ارسال

پاکستان کرکٹ ٹیم کا وائٹ بال میں نیا کپتان...

وزیراعظم عمران خان سے قومی کرکٹرز کی ملاقات، اندرونی کہانی

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں سے وزیراعظم ہاؤس میں ملاقات کی اور اُن کے سامنے اپنے تجربات بیان کیے۔

اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی کھلاڑیوں سے ہونے والی ملاقات میں سب سے پہلے قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں کا تعارف کرایا گیا۔

وزیرِ اعظم نے کھلاڑیوں کو کرکٹ کے حوالے سے ٹپس دیں اور اپنے کرکٹ کیریئر کے تجربات شیئر کیے۔ عمران خان نے کھلاڑیوں سے کہا کہ ’اللہ تعالی نے کامیابی کے اصول وضع کر رکھے ہیں، حضور صلی اللہ علیہ وسلم دنیا کے سب سے کامیاب ترین انسان ہیں، انکا راستہ وہ ہے جو ہم پانچ وقت اللہ سے مانگتے ہیں، وہ راستہ جن پر اللہ کا انعام ہوا‘۔

انہوں نے کہا کہ ’کامیابی سچائی اور ایمانداری کے راستے پر چل کر ہی حاصل کی جاسکتی ہے، انسان کوشش اور محنت سے اپنی تقدیر بدل سکتا ہے، ایک راستہ عزت کا ہے اور دوسرا پیسے کا، آپ کو پیسے کے بت کو توڑنا ہے اور ٹیم و ملک کے لیے کھیلنا ہے‘۔

عمران خان نے کھلاڑیوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ’پوری قوم کی نظریں آپ پر ہیں، ہم سب آپ کو کامیاب دیکھنا چاہتے ہیں، آپ دنیا میں پاکستان کے نمائندے اور سفیر ہیں، آپ میں ٹیلنٹ کی کمی نہیں، پوری دنیا پاکستانیوں کے ٹیلنٹ کو تسلیم کرتی ہے‘۔

وزیراعظم نے کہا کہ ’آپ میں ٹیم اسپرٹ ہونا چاہیے، میدان میں خود اعتمادی اور جیتنے کے جذبے کے ساتھ جائیں، وہ ٹیم کبھی نہیں جیتتی جو ہار سے بچنے کیلئے کھیلے، میں جب کھیلتا تھا تو ہم نے کرکٹ کو برے حالات سے نکالا اور ورلڈکپ چیمپئن بن کر دکھایا، آپ کو جارہانہ انداز میں کھیلنا ہے، دفاعی نقطہ نظر سے کھیلنے والی ٹیم کبھی نہیں جیت سکتی‘۔

’1992کے بعد ٹیم کو عروج پرجاناچاہیےتھا،بدقسمتی سے ایسا نہیں ہوسکا،جتنا مرضی ٹیلنٹ ہو اگر انسان مخلص  نہ ہو تو عزت نہیں ملتی، انسان سےکسی کو کچھ نہیں ملتا،دولت کی لالچ سےخودکو آزادکریں،میری ٹیم کمزور تھی، اُس کے باوجود ہم لڑتے تھے، مجھےکئی بارکرکٹ میں پیسےکی پیش کش ہوئی جسے میں نے مسترد کیا کیونکہ عزت پیسہ اور رزق اللہ کی ذات دیتی ہے‘۔

عمران خان نے کہا کہ ’ہم نے ہی کرکٹ میں اٹیکنگ ٹیکنیک کو متعارف کرایا، شکست سے انسان سیکھتا ہے کیونکہ دنیا میں کوئی بھی ایسا شخص نہیں جسے زندگی میں ناکامی نہ ہوئی ہو، دن کے اختتام پر اپنا محاسبہ کرنے والا انسان اپنی غلطیوں کو سدھار سکتا ہے’۔

وزیراعظم نے ہدایت کی کہ ’ٹیم کو اعصابی طور پر مضبوط کریں،  پریشر میں پریشان ہونے کی بجائے  اس سے لطف اندوز ہونا سیکھیں، وکٹ لینے پر کام کریں، رن روکنا اور وکٹ لینا دو علیحدہ تکنیکیں ہیں، محنت سے ایک مضبوط ٹیم بن کر دکھائیں، پوری قوم کی آپ سے امیدیں وابستہ ہیں‘۔ عمران خان نے کپتان کو مشورہ دیا کہ ’ٹیم میں زیادہ تبدیلیاں نہ کریں، نئے لڑکوں کو سیکھنے میں وقت لگتا ہے‘۔

Comments

- Advertisement -