اتوار, مئی 12, 2024
اشتہار

وفاقی وزرا نے الیکشن کمیشن سے مہلت مانگ لی

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: وفاقی وزیر فواد چوہدری اور اعظم سواتی نے الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) سے جواب جمع کرانے کے لیے ایک ماہ کا مزید وقت مانگ لیا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق وفاقی وزرا فواد چوہدری اور اعظم سواتی کی جانب سے الیکشن کمیشن  پر الزامات عائد کیے گئے تھے، جس پر الیکشن کمیشن نے نوٹس لیتے ہوئے وفاقی وزرا سے 23 ستمبر تک جواب اور ثبوت طلب کیے تھے۔

الیکشن کمیشن کے نوٹس پر وفاقی وزرا کے جواب جمع کرانےکا آخری روز  آج ختم ہوجائے گا، دونوں وزرا کی جانب سے ای سی پی میں تاحال جواب جمع نہ کرایا جاسکا۔ ذرائع کے مطابق وفاقی وزرا فوادچوہدری،اعظم سواتی نے جواب جمع کرانے کے لیے ای سی پی سے مزید ایک ماہ کاوقت مانگ لیا ہے۔

- Advertisement -

مزید پڑھیں: وفاقی وزرا کے الزامات پر الیکشن کمیشن کا اہم فیصلہ

یاد رہے کہ الیکشن کمیشن نے وزرا کی جانب سے لگائے جانے والے الزامات پر نوٹس لیتے ہوئے 7 روز میں جواب طلب کیا تھا۔

اس حوالے سے الیکشن کمیشن نے دونوں وزرا کو 16 ستمبرکو فوادچوہدری اور اعظم سواتی کو نوٹس بھی جاری کیے تھے۔

یاد رہے کہ اعظم سواتی نے الیکشن کمیشن پر پیسے لینے اور فواد چوہدری نے چیف الیکشن پر نوازشریف سے رابطے کا الزام عائد کیا تھا۔

یاد رہے کہ  الیکشن کمیشن  نے وفاقی وزرا کی جانب سے پریس کانفرنس میں عائد کیے جانے والے الزامات کو بے بنیاد اور من گھڑت قرار دیا تھا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں