پیر, فروری 17, 2025
اشتہار

محمد رضوان اور وہاب ریاض نے اہم اعزاز حاصل کرلیا

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: قومی ٹیم کے وکٹ کیپر بیٹسمین محمد رضوان 2021 میں سب سے زیادہ ٹی 20 رنز بنانے والے کھلاڑی بن گئے جبکہ وہاب ریاض نے بھی ٹی 20 میں 350 وکٹیں مکمل کرلیں۔

قومی ٹیم کے وکٹ کیپر بیٹسمین محمد رضوان نے ٹی ٹوئنٹی میں خیبر پختونخوا کی نمائندگی کرتے ہوئے سینٹرل پنجاب کے خلاف 65 رنز کی اننگز کھیلی اور 1000 نیشنل ٹی ٹوئنٹی رنز بھی مکمل کیے۔

محمد رضوان نے اس سال اب تک سب زیادہ 1317 ٹی ٹوئنٹی رنز بنائے ہیں۔

نیوزی لینڈ کے کرکٹر گلین فلپس 1263 رنز بناکر دوسرے ، انگلینڈ کے لیام لونگسٹن 1238 رنز کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہیں۔

دوسری جانب فاسٹ بولر وہاب ریاض ٹی ٹوئنٹی میں 350 وکٹیں حاصل کرنے والے دوسرے پاکستانی بولر بن گئے۔

وہاب ریاض نے نیشنل ٹی ٹوئنٹی میں سینٹرل پنجاب سے کھیلتے ہوئے خیبر پختونخوا کیخلاف عادل امین کی وکٹ لےکر یہ سنگ میل عبور کیا۔

وہاب ریاض یہ کارنامہ انجام دینے والے دوسرے پاکستانی جب کہ دنیا کے آٹھویں بولر ہیں، ویاب ریاض سے قبل سہیل تنویز ٹی ٹوئنٹی میں 350 وکٹیں حاصل کرنے والے واحد پاکستانی بولر تھے۔

ٹی ٹوئنٹی میں سب سے زیادہ وکٹیں حاصل کرنے کا ریکارڈ ویسٹ انڈیز کے ڈوائن براوو کے پاس ہے جنہوں نے 501 ٹی ٹوئنٹی میچز میں 543 وکٹیں حاصل کی ہوئی ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں