تازہ ترین

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز پر فکس ٹیکس لگانے کا فیصلہ

پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز...

چمن میں طوفانی بارش، ڈیم ٹوٹ گیا، مختلف حادثات میں 7 افراد جاں بحق

چمن: بلوچستان کے ضلع چمن میں طوفانی بارشوں نے...

’پاکستان مزید افغان مہاجرین کا متحمل نہیں ہوسکتا‘

نیویارک: وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ پاکستان مزید افغان مہاجرین کا متحمل نہیں ہوسکتا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اور امریکی ہم منصب انٹونی بلنکن کی ملاقات ہوئی جس میں افغانستان سے متعلق پاکستان کے مثبت کردار پر امریکی اعتماد کا مظہر ہے۔

وزیر خارجہ نے کہا کہ ملاقات کا محور افغانستان کی موجودہ صورت حال اور مستقل پالیسی ہے۔

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پاکستان افغانستان میں عالمی برادری کے تعمیری اور مثبت کردار کا خواہاں ہے، انہوں نے امریکی ہم منصب کو افغانستان پر پاکستان کے موقف سے آگاہ کیا۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان افغانستان میں ممکنہ انسانی بحران رکوانے کے لیے متحرک ہے، پاکستان مزید افغان مہاجرین کا متحمل نہیں ہوسکتا۔

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پاکستان امریکا کے ساتھ تجارت، سرمایہ کاری اور عوامی رابطے کے فروغ کا خواہش مند ہے۔

واضح رہے کہ وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی 5 روزہ دورے پر نیویارک پہنچے تھے جہاں وہ یواین جنرل اسمبلی کے76 ویں اجلاس میں شریک ہوئے جبکہ وزیراعظم عمران خان جنرل اسمبلی کے اجلاس سے خطاب کیا۔

شاہ محمودقریشی نیویارک میں پاکستانی امریکن کمیونٹی سے ملاقات کے ساتھ ساتھ مقامی وعالمی میڈیانمائندگان سے گفتگو کی، جس میں مختلف علاقائی و عالمی امورپر پاکستان کےنقطہ نظرسے آگاہ کیا گیا۔

Comments

- Advertisement -