تازہ ترین

ایرانی صدر کی مزار اقبال پر حاضری، پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی

لاہور: ایران کے صدر ابراہیم رئیسی کی لاہور آمد...

پاک ایران سرحد پر باہمی رابطے مضبوط کرنے کی ضرورت ہے، آرمی چیف

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا کہنا ہے...

پی ٹی آئی دورِحکومت کی کابینہ ارکان کے نام ای سی ایل سے خارج

وفاقی حکومت نے پی ٹی آئی دورِحکومت کی وفاقی...

افسانہ نہیں حقیقیت، محبت کی خاطر شہزادی تخت و تاج چھوڑنے پر تیار

ٹوکیو:  جاپان سے تعلق رکھنے والی شہزادی نے محبت کی خاطر تخت و تاج چھوڑ کر ایک عام نوجوان سے شادی کا فیصلہ کرلیا ہے۔

برطانوی نشریاتی ادارے کی رپورٹ کے مطابق جاپان کے شہنشاہ ناروہیتو کی 29 سالہ بھتیجی رواں ماہ کے آخر میں کالج کے ہم جماعت لڑکے سے شادی کرنے جارہی ہیں۔

 شاہی خاندان کے ذرائع نے اس بات کی تصدیق کی کہ شہزادی اماکو نے نوجوان سے شادی کرنے کے لیے تخت و تاج اور اپنے خاندان کو چھوڑنے کا فیصلہ  کرلیا وہ شادی کے بعد امریکا کے شہر نیویارک منتقل ہوجائیں گی۔

اس سے قبل شاہی خاندان کی دو شہزادیاں بھی تخت و تاج چھوڑ کر عام نوجوانوں سے شادی کرچکی ہیں، جس کے بعد وہ ماضی کے مقابلے میں درمیانے درجے کی زندگی بسر کررہی ہیں۔

ماکو کو سمجھانے کے لیے شاہی خاندان نے بھاری رقم کی پیش کش بھی کی مگر انہوں نے ان ساری چیزوں کے آگے اپنے ہم جماعت کومورو کو ترجیح دی اور شادی کے فیصلے پر ڈٹ گئیں۔

رپورٹ کے مطابق دونوں نے پانچ سال قبل منگنی کا اعلان کیا تھا، جس کے بعد نوجوان قانون کی تعلیم حاصل کرنے کے لیے امریکا منتقل ہوگیا تھا۔

شاہی خاندان کے مطابق کومورو کے امریکا منتقل ہونے کے بعد شہزادی کو خاندان کی طرف سے بہت زیادہ دباؤ ڈالا گیا، جس کی وجہ سے وہ ذہنی اذیت اور بیماری کا شکار ہوگئیں تھیں۔

مزید پڑھیں: جاپانی شہزادی محبت کی خاطر شاہی سلطنت ٹھکرانے کو تیار

کومورو حال ہی میں نیویارک سے اپنی تعلیم مکمل کر کے ٹوکیو پہنچے، کرونا ایس او پیز کے تحت وہ ان دنوں قرنطینہ میں ہیں جو 21 اکتوبر کو ختم ہوگا اور پھر یہ جوڑا بائیس اکتوبر کو شادی کا باضابطہ اعلان پریس کانفرنس کے ذریعے کرے گا۔

رپورٹ کے مطابق دونوں نے پانچ سال قبل 2017 میں جب محبت کا اعتراف کرتے ہوئے منگنی کرنے کا اعلان کیا تو اس موقع پر دنیا بھر میں اُن کی مسکراہٹ کا بہت زیادہ چرچہ ہوا تھا۔

شہزادی ماکو نے محبت کو پانے کے لیے تخت و تاج، شاہی اعزازت کے ساتھ شاہی خاندان کی جانب سے ورثے میں ملنے والی پندرہ کروڑ ین کی خطیر رقم کی پیش کش کو بھی ٹھکرا دیا ہے۔

Comments

- Advertisement -