تازہ ترین

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

ہمیں ملک کے مفاد میں سخت فیصلے کرنا ہوں گے، وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا ہے کہ ہمیں...

آزاد ارکان قومی اسمبلی کی سنی اتحاد کونسل میں شمولیت تسلیم

الیکشن کمیشن نے 8 فروری کے عام انتخابات میں...

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

عمر شریف کی خواہش کے مطابق تدفین کے انتظامات شروع کردیے

کراچی: سندھ حکومت نے لیجنڈری اداکار عمر شریف کی خواہش کے مطابق تدفین کے انتظامات شروع کردیے۔

صوبائی وزیراطلاعات سعید غنی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر جاری بیان میں بتایا کہ عمرشریف کی خواہش کے مطابق ان کی تدفین کےانتظامات کئے جارہےہیں۔

انہوں نے بتایا کہ عمرشریف کی تدفین اُن کی خواہش کے مطابق عبداللہ شاہ  غازیؒ  کے مزار سے متصل قبرستان میں کی جائے گی۔

یاد رہے کہ جرمنی میں انتقال کر جانے والے معروف پاکستانی اداکار عمر شریف کی میت منگل کے روز کراچی پہنچنے کا امکان ہے، جرمنی سے اُن کی میت پیر کی رات روانہ کی جائے گی۔ جرمنی کے شہر نیوریمبرگ سےکراچی کافضائی فاصلہ8 گھنٹے ہے۔

اطلاع کے مطابق عمر شریف کی میت کو سرد خانے منتقل کردیا گیا ہے، عمرشریف کے بیٹے اور اہلیہ کراچی سے براہ راست امریکا روانہ ہوئے تھے، جو آج رات کو جرمنی پہنچیں گے۔

ذرائع کے مطابق اتوارکی تعطیل کے باعث ضروری کارروائی پیر کے روز مکمل کی جائےگی،  میت لانےکیلئے کمرشل پروازیا ایئر ایمبولینس کا استعمال کیاجاسکتا ہے۔

اس ضمن میں سول ایوی ایشن کے ذرائع کا کہنا ہے کہ  ’ایئرایمبولینس سے متعلق تحریری درخواست موصول نہیں ہوئی، درخواست موصول ہوئی تو طیارے یا ایئرایمبولینس کو جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر اترنے کی اجازت دی جائے گی۔

Comments

- Advertisement -