کابل: افغانستان کے شمالی صوبے جوزجان میں شادی ہال میں دھماکا ہوا ہے، جس میں دلہن سمیت متعدد افراد ہلاک و زخمی کی اطلاعات ہیں۔
الجزیرہ ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق صوبے جوزجان کے علاقے اقوچہ میں تقریب کے دوران شادی ہال میں زور دار دھماکا ہوا، جس کے بعد افراتفری اور کہرام مچ گیا۔
اب تک کی اطلاعات کے مطابق دھماکے کی شدت بہت زیادہ تھی، جس کی آواز دور دور تک سنائی دی۔
حکام نے ہلاکتوں کا خدشہ ظاہر کیا ہے جبکہ ذرائع نے بتایا کہ دھماکےمیں دلہن سمیت متعددافرادہلاک و زخمی ہوئے ہیں۔
مزید پڑھیں: طالبان نے افغانستان میں آئین نافذ کرنے کا اعلان کردیا
واقعے کے بعد جائے وقوعہ پر امارت اسلامیہ کے محافظ اور ریسکیو ادارے کے اہلکار پہنچ گئے ہیں، جنہوں نے جگہ کو سیل کر کے زخمیوں و ہلاک شدگان کو اسپتال منتقل کرنا شروع کردیا۔
قطری میڈیا رپورٹ کے مطابق دھماکے میں ایک شخص جاں بحق جبکہ متعدد زخمی ہوئے ہیں۔
قبل ازیں افغانستان کے مشرقی علاقے جلال آباد میں بھی دھماکا ہوا جس میں امارت اسلامیہ کے دو اہلکاروں سمیت چار افراد ہلاک ہوئے۔ ان دنوں دھماکوں کی ذمہ داری تاحال کسی گروہ نے قبول نہیں کی۔