تازہ ترین

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

امریکی فوجیوں‌ کی دماغی کارکردگی پر نظر رکھنے کے لیے جدید ٹیکنالوجی

واشنگٹن: امریکی فوجیوں کی دماغی کارکردگی پر نظر رکھنے اور ذہنی پریشانیوں کو ختم کرنے کے لیے مصنوعی ذہانت کی حامل جدید ترین ٹوپی (کیپ) کی تیاری شروع ہوگئی۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹ کے مطابق پینٹاگون نے ریاست ٹیکساس میں قائم رائس یونیورسٹی کے سائنس دانوں کو ایک ایسی جدید ترین ٹوپی تیار کرنے کا ٹاسک دیا، جس کی مدد سے فوجیوں کی دماغی کارکردگی پر نظر رکھی جائے گی۔

رپورٹ کے مطابق مصنوعی ذہانب کی حامل ٹوپی تیار کرنے کے لیے 28 لاکھ ڈالر کی خطیر رقم یونیورسٹی ماہرین کو جاری کردی گئی ہے تاکہ وہ تحقیق کریں اور مختلف زوایوں سے اس کا مشاہدہ کریں۔

رپورٹ کے مطابق ماہرین کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ ایسی ٹوپی تیار کریں جو نیند کے دوران فوجیوں کی دماغی کارکردگی پر نظر رکھے اور سونے کے بعد دماغ میں جمع ہونے والے فاسد مادوں کا خاتمہ کرے تاکہ فوجیوں کے ذہنی تناؤ کو کم کیا جاسکے۔

رائس یونیورسٹی کے سائنس دانوں کی ٹیم امریکی فوج کےلیے ایک ایسی ٹوپی تیار کرے گی جو جدید ترین نظام کی حامل اور وزن میں ہلکی پھلکی و نرم ہوگی۔

ماہرین نے بتایا کہ وہ ایم آر آئی مشین کو مدنظر رکھتے ہوئے ایسی ٹوپی تیار کرنے کی کوشش کریں گے کیونکہ ایم آر آئی مشین کے ذریعے دماغ کے فاسد مادے ختم کرنے کا تجربہ ہوچکا ہے۔

مزید پڑھیں: افغانستان میں‌ مزید قیام خطرناک ہوتا، امریکی وزیر دفاع

ماہرین کے مطابق اس ٹوپی کو ’نیورو ماڈیولیشن ڈیوائس‘ بھی کہا جاتا ہے، جس کو کئی ٹیکنالوجیز جیسے ای ای جی، آر ای جی، او اسی جی، ٹی سی ڈی، ٹی ای ایس، ایل آئی ایف یو پی کی مدد سے تیار کیا جاتا ہے۔

ٹیکنالوجی ماہرین کے مطابق اس ٹوپی کی مدد سے دماغ کی اندرونی کیفیت کے بارے میں آگاہی مل سکے گی جس کے بعد موزوں ترین حکمت عملی اختیار کی جاسکے گی۔

Comments

- Advertisement -