تازہ ترین

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

ہمیں ملک کے مفاد میں سخت فیصلے کرنا ہوں گے، وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا ہے کہ ہمیں...

آزاد ارکان قومی اسمبلی کی سنی اتحاد کونسل میں شمولیت تسلیم

الیکشن کمیشن نے 8 فروری کے عام انتخابات میں...

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

خوشدل شاہ کا لاٹھی چارج، سینٹرل پنجاب کو شکست

لاہور: سدرن پنجاب نے خوشدل شاہ کی شاندار نصف سنچری کی بدولت سینٹرل پنجاب کو 6 وکٹوں سے شکست دے دی۔

تفصیلات کے مطابق نیشنل ٹی 20 کپ کے 21ویں میچ میں سدرن پنجاب نے سینٹرل پنجاب کی جانب سے دیا جانے والا 155 رنز کا ہدف 19 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔

طیب طاہر نے 68 رنز کی شاندار اننگز کھیلی، خوشدل شاہ 36 گیندوں پر 51 رنز بنا کر ناقابل شکست رہے۔

محمد عمران 24 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، اوپنر ذیشان اشرف 3 رنز بنا کر وقاص مقصود کا نشانہ بنے، آغا سلمان ایک رن بنا کر فہیم اشرف کو وکٹ دے بیٹھے۔

سینٹرل پنجاب کی جانب سے وقاص مقصود نے دو کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی، ظفر گوہر اور فہیم اشرف نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔

اس سے قبل سینٹرل پنجاب نے مقررہ اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 154 رنز بنائے تھے، حسین طلعت کی 68 رنز کی اننگز بھی سینٹرل پنجاب کو شکست سے نہ بچاسکی۔

کامران اکمل بغیر کوئی رن بنائے پویلین لوٹ گئے، شعیب ملک 26 رنز بنا کر ضیا الحق کا نشانہ بنے، فہیم اشرف 3 رنز بنا کر چلتے بنے، حسن علی 11 اور وہاب ریاض 4 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

سدرن پنجاب کے ضیا الحق نے چار کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی، محمد عمران اور عامر یامین نے دو، دو وکٹیں حاصل کیں۔

Comments

- Advertisement -