تازہ ترین

علی امین گنڈاپور وفاق سے روابط ختم کر دیں، اسد قیصر

اسلام آباد: رہنما پاکستان تحریک انصاف اسد قیصر نے...

وزیراعظم شہبازشریف کو امریکی صدر جو بائیڈن کا خط، نیک تمناؤں کا اظہار

واشنگٹن: امریکی صدر جو بائیڈن نے وزیر اعظم شہباز...

بابر اعظم کو دوبارہ قومی ٹیم کا کپتان بنانے کا فیصلہ ہو گیا

پاکستان کرکٹ بورڈ نے بابر اعظم کو ایک بار...

چین پاکستان معاہدوں کے حوالے سے آئی ایم ایف کا اہم بیان

عالمی مالیاتی ادارے کا کہنا ہے کہ چین پاکستان...

پاکستان ملٹری اکیڈمی میں مختلف کورسزکی پاسنگ آؤٹ پریڈ

راولپنڈی: پاکستان ملٹری اکیڈمی میں مختلف کورسزکی پاسنگ آؤٹ پریڈ، سعودی مسلح افواج کے چیف آف جنرل اسٹاف جنرل فیاض بن حامد مہمان خصوصی تھے، جنرل فیاض نے پریڈ کا معائنہ کیا اور کیڈٹس میں اعزازات تقسیم کیے۔

پاک فوج کے شعبۂ تعلقاتِ عامہ( آئی ایس پی آر ) کے مطابق پاکستان ملٹری اکیڈمی میں مختلف کورسز کی پاسنگ آؤٹ پریڈ ہوئی، جس میں سعودی مسلح افواج کے چیف آف جنرل اسٹاف جنرل فیاض بن حامد تقریب کے مہمان خصوصی تھے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق 144 ویں لانگ کورس، 63 ویں انٹگریٹڈ کورس، تیسرے بنیادی ملٹری ٹریننگ کورس اور 18 ہویں لئڈی کیڈٹس کورس مکمل کرنے والے کیڈٹس پاس آؤٹ ہوئے، جن میں آذربائیجان، بحرین، عراق، سعودی عرب اور سری لنکا کے کیڈٹس بھی شامل ہیں۔

سعودی چیف آف جنرل سٹاف جنرل فیاض بن حامد نے تقریب کے آغاز میں پریڈ کا معائنہ کیا اور بعدازاں نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے کیڈٹس میں اعزازات تقسیم کئے گیے۔

 بٹالین سینئر انڈر آفیسر عثمان انور اعزازی شمشیرحاصل کرنے میں کامیاب ہوئے جبکہ بٹالین سینئر انڈر آفیسر حمزہ نذیر نے صدارتی گولڈ میڈل حاصل کیا۔

سری لنکا کے سینئر انڈر آفیسر وان سنگلے ارچگے کو چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی گولڈ میڈل سے نوازا گیا، سعودی عرب کے جونئیر انڈر آفیسر رفیق عبداللہ الجنید کو کمانڈنٹ میڈل اور کورس انڈر آفیسر وقار احمد اور کورس انڈر آفیسر حسن ابرار نے چیف آف آرمی سٹاف چھڑی حاصل کی، کورس انڈر آفیسر حنا بخاری اور کورس انڈر آفیسر حور فاطمہ کو کمانڈنٹ کی اعزازی چھڑی سے نوازا گیا۔

[پریڈ سے خطاب کرتے ہوئے سعودی چیف آف جنرل اسٹاف نے کامیاب ہونے والے کیڈٹس اور ان کے والدین کو مبارکباد دی، سعودی چیف آف جنرل اسٹاف نے پاک فوج کی پیشہ وارانہ مہارتوں اور پی ایم اے میں تربیت کے اعلی معیار کو سراہا۔

Comments

- Advertisement -